Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف ڈرامہ و ناول نگار حسینہ معین کی تیسری برسی

Now Reading:

معروف ڈرامہ و ناول نگار حسینہ معین کی تیسری برسی

معروف ڈرامہ و ناول نگار حسینہ معین کی تیسری برسی

معروف ڈرامہ اور ناول نگار حسینہ معین کو دنیا سے رخصت ہوئے تین برس بیت گئے۔

 حسینہ معین 20 نومبر 1941 کو اترپردیش کے شہر کان پور میں پیدا ہوئیں، ابتدائی تعلیم گھر میں حاصل کی اور تقسیم ہند کے بعد ان کا گھرانہ راولپنڈی میں آباد ہوا اور پھر لاہور منتقل ہوگئے۔

حسینہ معین 50 کی دہائی میں کراچی آئیں اور جامعہ کراچی سے 1963 میں تاریخ میں ماسٹرز کیا، اس کے بعد انہوں نے  اپنی خداداد صلاحیت کی بنا پر بطور ادیب لکھنا شروع کیا۔

 حسینہ معین کے ٹیلی وژن کیریئر کا آغاز 1969 میں ہوا جب عید کا جوڑا کے نام سے تحریر کردہ ان کا ڈرامہ بے حد پسند کیا گیا۔

ان کے مشہور ڈراموں میں پرچھائیاں، دھوپ کنارے، انکل عرفی، تنہائیاں، پل دو پل، دھند، بندش، تیرے آجانے سے، شہ زوری، کرن کہانی، زیر زبر پیش، ان کہی، گڑیا، آہٹ، پڑوسی، کسک، نیا رشتہ، جانے انجانے، آنسو، شاید کہ بہار آجائے، آئینہ، چھوٹی سی کہانی، میری بہن مایا کے علاوہ دیگر مشہور ڈرامے شامل ہیں۔

Advertisement

حسینہ معین نے فلم کہیں پیار نہ ہوجائے کی کہانی کے علاوہ کئی فلموں کے مکالمے بھی تحریر کئے جن میں نزدیکیاں اور یہاں سے وہاں تک شامل ہیں۔

حسینہ معین نے راج کمار کی فرمائش پر بھارتی فلم حنا کے مکالمے بھی لکھے جو 1991 میں نمائش پذیر ہوئی۔ 14

اگست 1987 کو حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔

 حسینہ معین 26 مارچ 2021ء کو 79 سال کی عمر میں کراچی میں حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
گزشتہ ایک سال سے لاپتہ معروف ماڈل و اداکارہ کی لاش برآمد
اداکارہ نور بخاری نے مریم نواز کے حُسن کی تعریف کردی
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر