پاکستان شوبزانڈسٹری کی شوخ وچنچل اداکارہ حرا مانی کی بھارتی فلمی گانے پر ادائیں دکھانا کافی مہنگا پڑگیا۔
حرا مانی کے نام سے کون واقف نہیں وہ پاکستانی ٹیلی ویژن کی ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں، انہوں نے کئی سپرہٹ ڈراموں میں لازوال کردار ادا کیے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جو نہ صرف ان کی اداکاری کے معترف ہیں بلکہ ان کے آنے والے ڈراموں کے منتظر بھی رہتے ہیں۔
حرا مانی کے مشہور ڈراموں میں سن یارا، دو بول، کشف، بندش، آنگن، یقین کا سفر، میں ہاری پیا اور دل ماں کا دیا شامل ہیں۔
حرا مانی نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور میزبان اور اداکار ثاقب شیخ (مانی) سے شادی کی ہے جبکہ اس خوبصورت جوڑے کے دو پیارے سے بیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں۔
حرا مانی نے انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے لئے ایک ویڈیو پوسٹ کی ، جس میں بھارتی فلمی گانے ’یہ دل تم بن‘ پر قاتلانہ ادائیں دکھا رہی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد حرا مانی کے ماہِ رمضان میں ایسی ویڈیو شئیر کرنے پر تنقید کر رہی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اس سے قبل حرا مانی کی بھارتی فلمی گانے پر بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی نقل کرتے ہوئے ڈانس پرفارمنس کافی وائرل ہوئی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ حرا مانی ساڑھی پہنے گھر کی چھت پر بالی وڈ کی فلم ’گرو‘ کے گانے ’برسو رے‘ پر ایشوریا رائے کی طرح با کمال مہارت سے ڈانس کر رہی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
حرامانی کی اس ویڈیو پر دنیا بھر سے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
حرا مانی عمدہ اداکارہ اور ماڈل ہونے ساتھ ایک خوبصورت آواز کی مالکن بھی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب انہوں نے گلوکاری کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News