Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عامر خان نے کپل شرما سے کیا اپنا وعدہ پورا کر دیا

Now Reading:

عامر خان نے کپل شرما سے کیا اپنا وعدہ پورا کر دیا

عامر خان نے کپل شرما سے کیا اپنا وعدہ پورا کر دیا

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے معروف کامیڈین کپل شرما سے کیا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عامر خان پہلی بار کپل شرما کے شو میں نظر آئیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عامر خان نے نیٹ فلکس کی آنے والی سیریز، ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کی ایک قسط کی شوٹنگ مکمل کروا دی ہے اور اس قسط کا ٹریلر بھی جاری ہوگیا ہے۔

عامر خان نے گزشتہ سال فلم ’کیری آن جٹا 3‘ کے ٹریلر لانچ کے لیے منعقد کی گئی تقریب میں جہاں کپل شرما بھی موجود تھے یہ انکشاف کیا تھا کہ’میں کپل شرما کا بہت بڑا مداح ہوں کیونکہ انہوں نے میری بہت سی شاموں کو رنگین بنایا، مجھے بہت ہنسایا اور میں نے انہیں چند ہفتے پہلےفون کرکے اتنے لوگوں کو ہنسانے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا‘۔

Advertisement

اُنہوں نے تقریب کے دوران کپل شرما سے یہ بھی کہا تھا کہ آپ سے یہ بھی پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ نے مجھے کبھی اپنے شو میں کیوں نہیں بلایا؟

عامر خان نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ میں کپل شرما سے یہ اس لیے پوچھ رہا ہوں تاکہ اس سے پہلے کہ یہ مجھ سے کچھ کہے تو میں ان سے ایک قدم آگے رہوں۔

کپل شرما نے عامر خان کی اس بات کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میں نے کئی بار عامر خان کو اپنے شو میں مدعو کرنے کی کوشش کی لیکن یہ خود ہی ہر دفعہ اپنی مصروفیات کی وجہ سےٹالتے رہتے ہیں۔

اداکار نے کپل شرما کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھے فلم کی پروموشن کے لیے مدعو کیا تھا لیکن میں فلم پروموشن کے لیے نہیں بلکہ انٹرٹینمنٹ کے لیے آپ کے شو میں آنا چاہتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
گزشتہ ایک سال سے لاپتہ معروف ماڈل و اداکارہ کی لاش برآمد
اداکارہ نور بخاری نے مریم نواز کے حُسن کی تعریف کردی
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر