Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیں راحت فتح علی خان کو پہلے سے زیادہ عزت و محبت دینی چاہیے، اداکارہ ریشم

Now Reading:

ہمیں راحت فتح علی خان کو پہلے سے زیادہ عزت و محبت دینی چاہیے، اداکارہ ریشم

ہمیں راحت فتح علی خان کو پہلے سے زیادہ عزت و محبت دینی چاہیے، اداکارہ ریشم

پاکستان کی معروف و سینئر اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ ہمیں گلوکار راحت فتح علی خان کو پہلے سے زیادہ عزت و محبت دینی چاہیے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ ریشم نے راحت فتح علی خان کی ملازم پر تشدد کرتے وائرل ہونے والی ویڈیو کے واقعے کے بارے میں بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان ہمارے ملک کا بہت بڑا نام ہیں وہ جہاں بھی گئے اُنہوں نے ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے دل میں راحت فتح علی خان صاحب کی ایک بات بہت اچھی لگی کہ جس انسان کا اُنہوں نے دل دکھایا اس سے بھی معافی مانگی، اللّٰہ سے معافی مانگی، پھر ہم سب لوگوں سے بھی معافی مانگی جس کے بعد میری نگاہ میں ان کی عزت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی۔

ریشم نے کہا کہ دنیا میں ایسے بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو اپنی غلطی کو مانتے ہیں، اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم راحت فتح علی خان صاحب کو پہلے سے  زیادہ عزت اور محبت دیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ رواں سال 27 جنوری کو سوشل میڈیا پر راحت فتح علی خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے گھریلو ملازم پر تشدد کررہے تھے۔

اس ویڈیو میں گلوکار ملازم سے ’بوتل‘ کا پوچھتے رہے، جس کے بعد اپنے بیان میں راحت فتح علی خان نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ یہ استاد اور طالب علم کے درمیان ذاتی معاملہ ہے۔

ویڈیو میں ساتھ موجود ملازم نے بھی وضاحتی بیان میں کہا کہ ویڈیو میں جس بوتل کی وجہ سے تنازع کھڑا ہوا، اس میں پانی تھا اور وہ ان کے مرشد نے پڑھا ہوا تھا، وہ بوتل مجھ سے گم ہو گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
گزشتہ ایک سال سے لاپتہ معروف ماڈل و اداکارہ کی لاش برآمد
اداکارہ نور بخاری نے مریم نواز کے حُسن کی تعریف کردی
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر