پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ میں ثناء جاوید کی دوسری شادی پر بہت خوش ہوں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار احسن خان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ ثناء کی شادی ہوگئی، مطلب اگر وہ اپنے سابقہ ازدواجی رشتے میں خوش نہیں تھی تو طلاق لینا اور پھر دوسری شادی کرنا، میرے خیال میں ہمارے لیے یہ عام بات اس لیے ہونی چاہیے کہ یہ ان کا ذاتی انتخاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نے جسے جیسے ملوانا ہوتا ہے ملوا دیتا ہے، ہمارے ذہنوں میں ہوتا ہے کہ کوئی کس سے کیسے ملا ہوگا، قسمت کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ثناء سے میری اچھی دوستی ہے، اگر کبھی اس نے مجھ سے شعیب کے بارے میں بات کی بھی ہوگی تو میں یہاں اس کا تذکرہ نہیں کرنا چاہوں گا۔
احسن نے کہا مجھے لگتا ہے لوگوں نے اس خبر پر کچھ زیادہ ہی ردعمل دیا یا انہیں بالکل اندازہ نہیں تھا اس لیے اس خبر سے انہیں جھٹکا لگا، تو کسی نے نکاح کرلیا اس سے بہتر کیا ہوسکتا ہے۔
یاد رہے کہ ثناء جاوید اور شعیب ملک نے جنوری 2024 میں سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرکے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News