پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار شمعون عباسی نے کہا ہے کہ اُن کے اپنی والدہ کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں تھے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں شمعون عباسی نے بتایا کہ میری والدہ غصے کی تیز تھیں، ان سے میرے تعلقات اتار چڑھاؤ کا شکار رہے۔
انہوں نے کہا کہ والدین کی علیحدگی نے شخصیت پر اثر ڈالا، علیحدگی کے بعد والدہ کے ساتھ رہنے کی کوشش کی تاہم ان کے غصے اور مزاج کے باعث صرف ایک مہینے ہی رہ سکا، شاید والدہ سب کا غصہ میرے اوپر نکالتی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے والد نے دوسری شادی کرلی اور دوسری والدہ کے ساتھ میرے تعلقات اچھے رہے۔
اداکار شمعون عباسی نے بتایا کہ دوسری والدہ خوش مزاج خاتون تھیں اور میرے والد بھی ان کے ساتھ خوش تھے، میں ان کے آخری دنوں میں سوتیلی والدہ کی جتنی خدمت کرسکتا تھا کی۔
انہوں نے کہا کہ میری والدہ کسی کے ساتھ رہنا پسند نہیں کرتی تھیں، وہ بیرون ملک بزنس کرتی تھیں اور اکیلی رہتی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے ساری عمر اس بات کا دکھ رہے گا کہ ان کے انتقال کے 2 روز بعد مجھے ان کی موت کا پتا چلا۔
شمعون عباسی نے بتایا کہ جو لوگ ان سے روز رابطہ رکھتے تھے وہ کسی وجہ سے 2 دن نہیں مل سکے اور اسی دوران ان کا انتقال ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News