Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلمیں ہٹ نہ ہونے کے باعث میں نے فلمیں کرنا چھوڑ دی تھیں، شاہ رخ خان

Now Reading:

فلمیں ہٹ نہ ہونے کے باعث میں نے فلمیں کرنا چھوڑ دی تھیں، شاہ رخ خان

فلمیں ہٹ نہ ہونے کے باعث میں نے فلمیں کرنا چھوڑ دی تھیں، شاہ رخ خان

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ 4 سے 5 سال پہلے جب میری فلمیں ہٹ نہیں ہورہی تھیں تو میں نے فلمیں کرنا چھوڑ دی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 10 مارچ کو ممبئی میں ہونے والی تقریب کے دوران میگا اسٹار شاہ رخ خان کو اُن کی بلاک بسٹر فلم ‘جوان’ کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایوارڈ ملے 8 سے 9 سال ہوگئے تھے لیکن اس سال مجھے میری حالیہ فلموں کے لیے ایوارڈز ملے ہیں جس کے لیے اپنی ٹیم کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 4 سے 5 سال پہلے، جب میری فلمیں ہٹ نہیں ہورہی تھیں تو مجھے بہت بُرا لگتا تھا، اسی وجہ سے میں نے فلمیں کرنا چھوڑ دی تھیں اور گھر بیٹھ گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے گھر میں رہ کر روٹیاں پکائیں، پیزا بنائیں اور اپنے بچوں کے ساتھ خوب کھیلا، اسی دوران کورونا وائرس آگیا تھا جوکہ تقریباً تین سے چار سال تک رہا۔

Advertisement

شاہ رخ خان نے کہا کہ اب فلمیں بھی ہٹ ہورہی ہیں اور پھر سے ایوارڈز بھی مل رہے ہیں تو دیکھ کر دلی خوشی مل رہی ہے۔

اداکار نے گوری خان اور اپنے بچوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جب تک تمہارا باپ زندہ ہے، انٹرٹینمنٹ زندہ ہے۔

یاد رہے کہ سال 2023 میں شاہ رخ خان کی تین بیک ٹو بیک فلمیں ریلیز ہوئی تھیں، جن میں ‘پٹھان’، ‘جوان’ اور ‘ڈنکی’ شامل تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر