Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاسی جماعت کو پروموٹ کرنے کی جعلی ویڈیو کیخلاف عامر خان ان ایکشن

Now Reading:

سیاسی جماعت کو پروموٹ کرنے کی جعلی ویڈیو کیخلاف عامر خان ان ایکشن
عامر خان

سیاسی جماعت کو پروموٹ کرنے کی جعلی ویڈیو کیخلاف عامر خان ان ایکشن

بالی ووڈ اداکار عامر خان نے حال ہی میں ممبئی پولیس کے سائبر کرائم سیل میں ایک ایف آئی آر درج کروائی جس کی بنیادی وجہ ان کی لوک سبھا انتخابات سے قبل ایک سیاسی پارٹی کی حمایت کرنے کی مبینہ وائرل ویڈیو ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اور ان کی ٹیم نے دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیو جعلی ہے اور انہوں نے کبھی کسی مخصوص پارٹی کی تشہیر نہیں کی۔

ان کی ٹیم نے یہ بھی کہا کہ اداکار نے ہمیشہ الیکشن کمیشن کی کوششوں میں مدد کی ہے اور نوجوانوں کو ذمہ داری سے ووٹ ڈالنے کی تلقین کی ہے، لیکن انہوں نے اپنے پورے کیریئر میں کبھی کسی سیاسی جماعت کا ساتھ نہیں دیا۔

خیال رہے کہ انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی جعلی ویڈیو میں عامر کو ہر فرد کے بینک اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کرنے پر پی ایم مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب سائبر کرائم سیل نے ابھی تک جعلی ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر