بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف فلمساز کرن جوہر کو آل انڈیا مینجمنٹ ایسوسی ایشن (AIMA) کے نویں نیشنل لیڈرشپ کانکلیو میں ڈائریکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
انہیں یہ ایوارڈ بھارت کے نائب صدر جگدیپ دھنکر نے ان کی فلم ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی’ کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
آل انڈیا مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے نویں نیشنل لیڈرشپ کانکلیو میں کرن جوہر نے کئی موضوعات پر گفتگو کی جس میں انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان اور آدتیہ چوپڑا کی ملاقات ان کی قسمت کا حصہ تھی۔
خیال رہے کہ کرن جوہر نے سال 1998 میں فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ سے ہدایت کاری میں قدم رکھا۔ اس فلم میں شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
ان کی آنے والی فلم ‘مسٹر اینڈ مسز ماہی’ 31 مئی کو ریلیز ہوگی جس میں جھانوی کپور اور راج کمار راؤ مرکزی کردار میں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News