Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ رخ خان کا اپنی اگلی فلم کے متعلق اہم انکشاف

Now Reading:

شاہ رخ خان کا اپنی اگلی فلم کے متعلق اہم انکشاف
شاہ رخ خان

شاہ رخ خان کا اپنی اگلی فلم کے متعلق اہم انکشاف

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جون 2024 میں اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ کا آٖغاز کرنے جا رہے ہیں۔

سال 2023 میں انڈسٹری کو جوان، پٹھان اور ڈنکی جیسی کامیاب فلمیں دینے والے شاہ رخ خان کا خیال ہے کہ وہ اپنی اگلی فلم پر کام شروع کرنے سے پہلے ‘تھوڑا آرام’ کرنا چاہتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں سپر اسٹار نے اپنے اگلے پروجیکٹ کے متعلق ایک اپ ڈیٹ شیئر کی اور کہا، میں تین فلمیں کر چکا ہوں اور ان سب کے لیے بہت زیادہ جسمانی مشقت کی ضرورت تھی جس کے بعد میں نے محسوس کیا کہ میں تھوڑا آرام کرنا چاہتا ہوں۔

فی الحال، وہ جاری انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی کرکٹ ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے حمایت کے ستون کے طور پر کھڑے ہیں اور اس حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ مسلسل کام کرنے کے بعد انہوں نے مختصر وقفہ لینے اور اپنی آئی پی ایل ٹیم پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پوری ٹیم سے کہا کہ میں ان کے میچوں میں آؤں گا اور یہاں آکر مجھے خوشی ہوتی ہے۔

Advertisement

شاہ رخ کو آخری بار بڑے پردے پر تاپسی پنو کے ساتھ راجکمار ہیرانی کی فلم ڈنکی میں دیکھا گیا تھا اور اگر میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو وہ اگلی فلم کنگ میں اپنی بیٹی اداکارہ سہانا خان کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے تاہم، میکرز کی طرف سے اس سے متعلق ابھی تک کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، شاہ رخ خان سلمان خان کے ساتھ ٹائیگر بمقابلہ پٹھان میں اسکرین اسپیس شیئر کرتے نظر آئیں گے جس میں ٹائیگر (سلمان) شاہ رخ کے کردار پٹھان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

خیال رہے کہ تقریباً پانچ سال کے بعد، شاہ رخ خان نے جنوری 2023 میں سدھارتھ آنند کی پٹھان کے ساتھ سلور اسکرین پر واپسی کی تھی جس نے باکس آفس کے کئی ریکارڈ توڑے اور سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک بن گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر