Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمارے معاشرے میں لوگ سوشل میڈیا پر بہت جلدی غصے میں آ جاتے ہیں، عمران ہاشمی

Now Reading:

ہمارے معاشرے میں لوگ سوشل میڈیا پر بہت جلدی غصے میں آ جاتے ہیں، عمران ہاشمی

ہمارے معاشرے میں لوگ سوشل میڈیا پر بہت جلدی غصے میں آ جاتے ہیں، عمران ہاشمی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں لوگ سوشل میڈیا پر بہت جلدی غصے میں آ جاتے ہیں۔

ماضی میں عمران ہاشمی نے ایک شو میں ایشوریا رائے کو ’پلاسٹک‘ کہہ کر مخاطب کیا تھا جس کے بعد ان پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔

اب حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکار عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں اپنے الفاظ پر بہت شرمندہ ہوں، یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں ایشوریا رائے کی بے حد عزت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ میرے بیان کو شو سے ہٹ کر لیں تو یہ بالکل بھی ٹھیک نہیں تھا، ہمارے معاشرے میں لوگ سوشل میڈیا پر بہت جلدی غصے میں آ جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایشوریا رائے کو پلاسٹک کہنا شو میں ایک لطیفہ تھا لیکن لوگ اسے غلط لے لیتے ہیں، آج ہمارا معاشرہ ایسا ہوگیا ہے جہاں آپ اس طرح کی کوئی بات نہیں کر سکتے۔

Advertisement

عمران ہاشمی نے بتایا کہ ’ہم دل دے چکے صنم‘ فلم کی شوٹنگ کے دوران میں باہر ایشوریا رائے کا دیدار کرنے کے لئے تین گھنٹے کھڑا رہا تھا۔

اداکار نے کہا کہ میں ان کا بہت بڑا فین ہوں، میں ان سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں لیکن آج تک نہیں ہو پائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر