Advertisement
Advertisement
Advertisement

بشریٰ انصاری یوٹیوبرز پر برس پڑی

Now Reading:

بشریٰ انصاری یوٹیوبرز پر برس پڑی
بشریٰ انصاری یوٹیوبرز پر برس پڑی

بشریٰ انصاری یوٹیوبرز پر برس پڑی

پاکستانی شو بز انڈسٹری میں بشریٰ انصاری کا نام کسی تعرف کا محتاج نہیں۔ وہ ایک تجربہ کاراور نہایت ہی باصلاحیت اداکارہ ہیں۔

مزاحیہ اداکاری ہو یا سنجیدہ نوعیت کے کرداربشریٰ انصاری سے بہتر کوئی ادا نہیں کرسکتا اور نہ ہی دور دور تک ان کا کوئی ثانی  ہے، بات یہی ختم نہیں ہوتی وہ ایک بہترین گلوکارہ، عمدہ رائٹراوراعلیٰ پائے کی میزبان بھی ہیں۔

ان کے مشہور ٹیلی ویژن ڈراموں میں ،آنگن تیڑا، بارات سیریز، پردیس، سیٹابھاگڑی، بلقیس کور، اڈاری، بادلوں پر بسیرا، تیرے بن، زیبائش، دیوار شب، ویری فلمی اور دیگرشامل ہیں۔

حال ہی میں بشریٰ انصاری نے اپنے ایک وی لاگ میں ان تمام یوٹیوبرز کو آڑے ہاتھوں لیا جو اداکاروں کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔

Advertisement

بشریٰ انصاری نے کہا، ان تمام یوٹیوبرز پر لعنت جو میرے بارے میں عجیب و غریب ویڈیوز بناتے ہیں۔ ایک یوٹیوبر نے دعویٰ کیا کہ میری بیٹی نے مجھے اپنے گھر سے نکال دیا ہے۔

 ایسا کچھ بھی نہیں ہوا، وہ میرے ہی گھر میں رہ رہی ہے، میرے پاس کینیڈا میں ایک گھر ہے جس میں وہ رہتی ہے، یہ ہمارا مشترکہ گھر ہے۔ مجھے نہیں سمجھ آتا کہ وہ کیوں ایسے جھوٹ بولتے ہیں اور جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔

 اللہ انہیں سزا دے اور ان کی آواز سے ہی پتہ چلتا ہے کہ وہ کس طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ ایک لڑکی ہے جس کی آواز اور لہجہ بہت عجیب ہے۔ میں آپ سب سے درخواست کرتی ہوں کہ ان کو ویوز دینا بند کر دیں۔

آپ پڑھے لکھے اور باشعور ہیں ایسے گھٹیا لوگوں کی باتوں پر بلکل یقین نہ کریں،  آپ لوگ سوشل میڈیا ایپلی کیشنز زیادہ استعمال کرتے ہیں اور ان کو ویوز دے کر آپ انہیں مضبوط بنا رہے ہیں۔ ان کا کام اداکاروں کے بارے میں جھوٹی موت اور طلاق کی خبریں پوسٹ کر کے ویوز حاصل کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر