Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کا فواد خان کی فلم ’’ابیر گلال‘‘ کو ریلیز کی اجازت دینے سے انکار

Now Reading:

بھارت کا فواد خان کی فلم ’’ابیر گلال‘‘ کو ریلیز کی اجازت دینے سے انکار
بھارت کا فواد خان کی فلم ’’ابیر گلال‘‘ کو ریلیز کی اجازت دینے سے انکار

بھارت کا فواد خان کی فلم ’’ابیر گلال‘‘ کو ریلیز کی اجازت دینے سے انکار

ممبئی: پاک بھارت کشیدگی کے سبب پاکستانی فنکار فواد خان کی نئی فلم مشکل میں پڑگئی۔

بھارتی حکومت پہلگام حملے کی آڑ میں پاکستان ہی نہیں پاکستانی فنکاروں کے خلاف بھی اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، بھارتی حکومت نے فواد خان کی نئی فلم ’’ابیرگلال‘‘ کو ریلیز کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

ریاست مہاراشٹرا میں بھی راج ٹھاکرے کی جانب سے فواد خان کی نئی فلم ’’ابیرگلال‘‘ کو کسی بھی سینما میں چلنے نہ دینے کی دھمکی دی گئی تھی۔

اب مغربی بھارت کی ایک سینما فیڈریشن کی جانب سے گزشتہ روز پاکستانی فنکاروں، گلوکاروں اور تکنیکی عملے کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

فواد خان کی نئی فلم ’’ابیرگلال‘‘ لندن میں شوٹ کی گئی جس میں ان کے ساتھ لیزاہیڈن، ردھی ڈوگرا، فریدہ جلال، سونی رازدان اور پرمیت سیٹھی بھی مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔

Advertisement

پلوامہ حملے کے بعد بھی ہندو انتہا پسندوں نے بھارتی سینما مالکان اور بالی وڈ انڈسٹریز کے کرتا دھرتاؤں کو پاکستانی اداکاروں یا پاکستانی تعاون کے ساتھ کوئی بھی فلم نہ بنانے کی دھمکیاں دی تھیں۔

خیال رہے کہ پہلگام حملے کے بعد ہندو انتہا پسند تنظمیں اور بھارتی سرکار خود پاکستانی فنکاروں کے خلاف کھل کر سامنے آچکی ہے.

سب سے بڑی جمہوریت ہونے کی دعویدار ریاست مہمان فنکاروں تک کو برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں یہ مجموعی رویہ بھارت کے ایک انتہا پسند ریاست ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
شعیب ملک کی نوجوانوں کو شادی سے متعلق دلچسپ نصیحت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر