Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف اداکارہ مہرالنسا اقبال برطانیہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک

Now Reading:

معروف اداکارہ مہرالنسا اقبال برطانیہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک

معروف اداکارہ مہرالنسا اقبال برطانیہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک

پاکستان کی معروف اداکارہ مہرالنسا اقبال برطانیہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ مہرالنسا اقبال کے نکاح کی مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

اداکارہ کی شادی کی مختصر تقریب کا اہتمام برطانیہ کی پہلی مسجد میں کیا گیا جس میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر اور بہو نیہا تاثیر سمیت قریبی عزیزوں اور دوست احباب نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں مہرالنسا کو سرخ لہنگے میں دیکھا جاسکتا ہے جس پر سُنہرا لیس ورک کیا گیا ہے جبکہ اداکارہ کے دولہا نے مسجد میں ہونے والے نکاح کے موقع پر سرمائی رنگ کے سوٹ کا انتخاب کیا۔

وائرل تصاویر اور ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے نکاح کی مختصر تقریب کا اہتمام گزشتہ روز کیا گیا تھا اور ان کے دولہا میاں کا نام زکریا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر و ویڈیوز کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے مداحوں، ساتھی فنکاروں اور دوست احباب کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر