Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلگام حملے کے بعد فواد خان کی فلم ’’ابیر گلال‘‘ پر پابندی کا مطالبہ

Now Reading:

پہلگام حملے کے بعد فواد خان کی فلم ’’ابیر گلال‘‘ پر پابندی کا مطالبہ

پہلگام حملے کے بعد فواد خان کی فلم ’’ابیر گلال‘‘ پر پابندی کا مطالبہ

پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان کی بالی ووڈ فلم ’’ابیر گلال‘‘ پر پابندی کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں منگل کے روز پیش آنے والے واقعے میں 28 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں زیادہ تر سیاح شامل تھے۔

اس واقعے کے بعد فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی فلم شدید تنقید کی زد میں آگئی اور بھارتیوں نے ایک مرتبہ پھر فالس فلیگ آپریشن کا بہانہ بنا کر پاکستانی فنکاروں پر وار کرنا شروع کردیا۔

فواد خان کی فلم ابیر گلال کا ٹیزر یکم اپریل کو جاری ہوا تھا، تاہم پہلگام واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی فلم کیخلاف بائیکاٹ مہم کا آغاز کیا جاچکا ہے۔

بھارتی فلم اور ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اشوک پنڈت نے فلم کی ریلیز کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض ایک فلم کا مسئلہ نہیں بلکہ قوم کی سلامتی کا سوال ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم بار بار کہہ چکے ہیں کہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہ کیا جائے، جو لوگ ملک کے خلاف ہتھیار اٹھا رہے ہیں، ان کے فنکاروں سے تعلق رکھنا شرمناک ہے۔

اشوک پنڈت نے کرکٹ میچز اور بیرون ملک شوز میں پاکستانی فنکاروں کی موجودگی پر بھی اعتراض اٹھایا اور کہا کہ اگر ان فلم سازوں کے اپنے خاندان دہشتگردی کا نشانہ بنتے تو وہ کبھی فواد خان کے ساتھ کام نہ کرتے۔

دوسری جانب فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز (FWICE) کے صدر بی این تیواری نے بھی اعلان کیا کہ وہ ابیر گلال کی بھارت میں ریلیز کی اجازت نہیں دیں گے اور اگر فلم ریلیز ہوئی تو سخت کارروائی کی جاسکتی ہے جبکہ عوام کی جانب سے بھی سخت ردعمل آئے گا۔

واضح رہے کہ پاکستانی معروف اداکار فواد خان کی نئی بالی ووڈ فلم ’ابیر گلال‘ کی ریلیز 9 مئی 2025 کو متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
شعیب ملک کی نوجوانوں کو شادی سے متعلق دلچسپ نصیحت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر