Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرب سے نامناسب سوال پر عاصم اظہر کا ردعمل سامنے آگیا

Now Reading:

میرب سے نامناسب سوال پر عاصم اظہر کا ردعمل سامنے آگیا
میرب سے نامناسب سوال پر عاصم اظہر کا ردعمل سامنے آگیا

میرب سے نامناسب سوال پر عاصم اظہر کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستانی اداکار علی سفینہ کی جانب سے میرب علی کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں کیے گئے ایک سوال نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے جب کہ اس پر میرب علی کے منگیتر اور معروف گلوکار عاصم اظہر کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

دوران پوڈ کاسٹ علی سفینہ نے میرب علی سے ایک ایسا سوال کیا جس میں سابقہ تعلقات اور ان کے منگیتر عاصم اظہر کی سابقہ قریبی دوست ہانیہ عامر کا تذکرہ کیا گیا۔

سوال کے دوران علی سفینہ نے مذاق کرتے ہوئے میرب سے پوچھا ’’کیا عاصم کبھی تمہارے لیے گانے گاتے ہیں؟‘‘ اور پھر اس سوال کو مزید بڑھاتے ہوئے انہوں نے پوچھا ’’کیا عاصم نے کبھی ’وے ہانیا وے دل جانیا‘ گایا ہے؟‘‘۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: یک طرفہ محبت پر یقین نہیں رکھتی، ایسی محبت کرنی ہی نہیں چاہیے، میرب علی

اس سوال پر میرب علی نے فوراً خوش دلی کے ساتھ جواب دیا کہ ’’عاصم میرے لیے سارے گانے گاتے ہیں‘‘ اور پھر انہوں نے اس معاملے کو نظرانداز کردیا۔

تاہم انہوں نے یہ بھی کہا ’’اگر میری جگہ کوئی اور ہوتا تو وہ اس سوال پر غصے میں آکر ردعمل دیتا لیکن میں ہنس رہی ہوں‘‘۔

عاصم اظہر نے اس سوال پر اپنی رائے ایک انٹرویو کے دوران دی، جہاں ان سے پوچھا گیا کہ وہ کیسے ایسے ذاتی سوالات کو ہینڈل کرتے ہیں جب لوگ ان کی پرائیویٹ زندگی پر بات کرتے ہیں۔

Advertisement

اس پر عاصم اظہر کا کہنا تھا ’’یہ یقیناً غلط ہے، ہر کسی کو اپنی ذاتی زندگی کی پرائیویسی کا حق ہوتا ہے لیکن آج کے دور میں اگر آپ اپنی زندگی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں تو ایسی صورتحال کے لیے تیار رہنا ضروری ہے‘‘۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات سوالات حد پار کرجاتے ہیں جو مناسب نہیں ہوتے۔ میں اہل بیت کی تعلیمات پر یقین رکھتا ہوں اور ان کی ہدایت کے مطابق کم بولنا آپ کو بہت ساری مشکلات سے بچاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ان لوگوں سے قریب رہتے ہیں جو ان سے محبت کرتے ہیں اور باقی لوگوں سے دور رہنا پسند کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر