Advertisement
Advertisement
Advertisement

نادیہ خان کا ایئر وائس مارشل اورنگزیب سے قریبی رشتے کا دعویٰ، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

Now Reading:

نادیہ خان کا ایئر وائس مارشل اورنگزیب سے قریبی رشتے کا دعویٰ، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
نادیہ خان کا ایئر وائس مارشل اورنگزیب سے قریبی رشتے کا دعویٰ، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

معروف میزبان نادیہ خان نے ایئر وائس مارشل اورنگزیب سے قریبی رشتے کا دعویٰ کردیا جس پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ میں پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی کے بعد ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد ملک بھر میں سب سے زیادہ زیرِ بحث فوجی افسر بن گئے ہیں۔

یہ آپریشن بھارت کے ’’آپریشن سندور‘‘ کے جواب میں کیا گیا جس نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو واضح طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا۔

ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی جانب سے میڈیا بریفنگ میں شرکت کی اور ان کی پیشہ ورانہ شخصیت اور پرکشش انداز نے انہیں یکدم سوشل میڈیا کا نیا ’’نیشنل کرش‘‘ بنادیا۔

اس موقع پر معروف میزبان نادیہ خان نے اپنے مارننگ شو ’’رائز اینڈ شائن‘‘ میں اورنگزیب احمد سے متعلق ذاتی تعلقات پر مبنی انکشافات کیے جس سے نئی بحث چھڑ گئی۔

نادیہ خان نے شو میں اپنے شوہر فیصل راؤ اور ایئر وائس مارشل اورنگزیب کی 1989 کی ایک تصویر بھی دکھائی۔

Advertisement

انہوں نے کہا ’’جب میری فیصل سے شادی ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ ان کے تین بھائی ہیں لیکن پھر کہا کہ میرا ایک اور بھائی اورنگزیب بھی ہے جو ایک زبردست فائٹر پائلٹ ہے۔

انہوں نے بتایا ’’وہ دونوں گھنٹوں فون پر بات کرتے تھے۔ جب میں ان سے ملی تو وہ صرف پاکستان کی بات کرتے تھے ان کی حب الوطنی متاثر کن ہے‘‘۔

نادیہ خان کہتی ہیں ’’فیصل ہمیشہ کہتے ہیں کہ میں چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا اورنگزیب جیسا بنے، مجھ جیسا نہیں‘‘۔

نادیہ خان کے اس انکشاف پر سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل دیکھنے میں آئے۔ کئی صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ صرف شہرت حاصل کرنے کے لیے ایئر وائس مارشل سے تعلق جوڑ رہی ہیں۔

ایک صارف نے لکھا ’’ناکامی میں کوئی اپنا نہیں ہوتا، کامیابی ملتے ہی سب رشتے دار بن جاتے ہیں‘‘۔

Advertisement

کسی نے سوال اٹھایا ’’کیا آپ کے پاس اورنگزیب کے ساتھ کوئی حالیہ تصویر بھی ہے؟‘‘۔

ایک اور نے تبصرہ کیا ’’کیا اورنگزیب صاحب کو پتا ہے کہ آپ کے شوہر ان سے کتنی لمبی فون کالز کرتے تھے؟‘‘۔

کچھ صارفین نے مذاق میں کہا ’’نادیہ کو کوئی تحفہ دے دو‘‘۔ اور کچھ نے ان کی ساکھ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ’’یہ سب وہ محض خبروں میں رہنے کے لیے کر رہی ہیں‘‘۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر