 
                                                                              پاکستانی اداکارہ و ماڈل مہرالنساء اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر زکریا شاہ نے وزن بڑھنے کی صورت میں ان کو چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔
مہرالنساء اقبال، جو متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، حال ہی میں ایک نجی مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔
شو کے دوران مہرالنساء نے ہنستے ہوئے انکشاف کیا کہ اُن کے شوہر زکریا شاہ نے انہیں طنزیہ انداز میں خبردار کیا ہے کہ اگر اُن کا وزن بڑھ گیا یا وہ “آنٹی” لگنے لگیں تو وہ انہیں چھوڑ دیں گے۔
اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں اس بات کو سنجیدہ نہیں لیتی کیونکہ وہ مجھے چھوڑ ہی نہیں سکتے، اگر انہوں نے ایسا کیا تو اُنہیں اپنی آدھی جائیداد دینی پڑے گی۔
مہرالنساء نے مزید بتایا کہ فٹنس کا شوق دونوں میں مشترک ہے اور اُن کے شوہر خود بھی ایک فٹنس فریک ہیں۔
شو کے دوران انہوں نے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک بار میں لاہور بابراعلیٰ کے ساتھ ڈرامے کی شوٹنگ کے لیے جا رہی تھی، شوہر کا فون آیا اور کہنے لگے، ’ڈمبلز گاڑی میں رکھے؟ میں نے کہا کہ ’ایکسکیوزمی؟ یہاں ملک میں حالات خراب ہیں اور آپ کو ڈمبلز کی فکر ہے؟
واضح رہے کہ اداکارہ مہرالنساء کا یہ بیان سوشل میڈیا پر خاصے زیر بحث ہے، بعض صارفین نے اسے ایک مزاحیہ گفتگو قرار دیا ہے جبکہ کچھ حلقے اس بیان کو خواتین پر غیر ضروری جسمانی دباؤ کی ایک مثال سمجھ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 