
پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ صبا فیصل نے پہلی بار انکشاف کیا ہے کہ میں کورونا وائرس سے متاثر ہو چکی ہوں اور اس دوران جسمانی و ذہنی طور پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ایک مارننگ شو میں گفتگو کے دوران میزبان نے اداکارہ سے پوچھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں خود کو سب سے زیادہ طاقتور کب محسوس کیا؟ جس پر صبا فیصل نے جواب دیا کہ جب میں کورونا میں مبتلا تھی، تب مجھے اپنی اصل طاقت کا اندازہ ہوا۔
اداکارہ نے بتایا کہ کورونا سے متاثر ہونے کی خبر کو اس لیے خفیہ رکھا کیونکہ میں نہیں چاہتی تھی کہ سوشل میڈیا پر سنسنی خیز افواہیں گردش کریں، اس وقت اگر یہ خبر باہر آتی تو لوگوں کی غیر ذمہ دارانہ باتیں میرے لیے مزید تکلیف دہ ہوتیں۔
مزید پڑھیں: صبا فیصل نے طلاقوں میں اضافے کی اصل وجہ بتادی
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا آکسیجن لیول خطرناک حد تک کم ہو گیا تھا اور وہ شدید کمزوری کا شکار تھیں لیکن ان کے بیٹوں کی غیر متزلزل سپورٹ اور محبت نے انہیں حوصلہ دیا، میرے بیٹے ایک لمحے کے لیے بھی مجھے اکیلا نہیں چھوڑتے تھے، وہ میرے ساتھ ہی کمرے میں سوتے تھے، ان کی موجودگی میرے لیے زندگی کی طرف واپسی کی سب سے بڑی وجہ بنی۔
اداکارہ صبا فیصل کی یہ سچی اور حوصلہ افزا کہانی کو سوشل میڈیا پر بھی سراہا جا رہا ہے، جہاں مداح ان کی ہمت اور ماں بیٹوں کے رشتے کی مثال کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News