Advertisement
Advertisement
Advertisement

وانی کپور کے انسٹاگرام سے فلم ‘ابیر گلال’ کی تمام پوسٹس حذف؛ مداحوں میں تشویش

Now Reading:

وانی کپور کے انسٹاگرام سے فلم ‘ابیر گلال’ کی تمام پوسٹس حذف؛ مداحوں میں تشویش
وانی کپور کے انسٹاگرام سے فلم 'ابیر گلال' کی تمام پوسٹس حذف؛ مداحوں میں تشویش

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ان کی پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ آنے والی فلم ‘ابیر گلال‘ سے متعلق تمام پوسٹس اچانک غائب ہوگئی ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔

اداکارہ نے حالیہ ہفتوں میں فلم کی پروموشن کے سلسلے میں متعدد تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں، جنہیں اب ان کے انسٹاگرام پروفائل پر نہیں دیکھا جا سکتا، یہ اقدام بغیر کسی اعلان یا وضاحت کے سامنے آیا ہے، جس پر مداح حیران ہیں اور مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وانی کپور کی فلم ‘ابیر گلال’ سے متعلق پوسٹس مکمل طور پر حذف نہیں کی گئیں بلکہ صرف بھارت میں محدود کر دی گئی ہیں، بھارت سے باہر موجود صارفین کو یہ پوسٹس اب بھی ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر آرہی ہیں۔
وانی کپور سوشل میڈیا پوسٹس اسکرین شاٹ

اس حوالے سے ابھی تک نہ تو وانی کپور اور نہ ہی فلم کی پروڈکشن ٹیم کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے تجسس مزید بڑھ گیا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ رومانوی کامیڈی فلم ابیر گلال، جس میں وانی کپور کے ساتھ پاکستانی اداکار فواد خان مرکزی کردار میں ہیں، 9 مئی 2025 کو ریلیز کے لیے شیڈول تھی۔

Advertisement

تاہم، حالیہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر ڈیجیٹل پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں، انہی پابندیوں کے تحت اداکار فواد خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بھارت میں بلاک کر دیا گیا ہے۔

نتیجتاً، وانی کپور کی ان تمام پوسٹس تک بھارت میں رسائی ممکن نہیں رہی، جن میں فواد خان کا ذکر یا ٹیگ موجود تھا، کیونکہ انسٹاگرام نے خودکار طور پر ان پوسٹس کو بھارت میں محدود کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
شعیب ملک کی نوجوانوں کو شادی سے متعلق دلچسپ نصیحت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر