
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے شہرت یافتہ اداکار فیروز خان کی اداکاری پر سخت تنقید کی ہے۔
اداکارہ نادیہ افگن نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اداکار فیروز خان کی اداکاری اور رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر بار ایک جیسے کردار ادا کرتے ہیں اور اپنی شخصیت سے باہر نہیں نکلتے۔
نادیہ افگن نے ڈرامہ ہمراز میں فیروز خان کی اداکاری کو نکتہ چینی کا نشانہ بنایا اور کہا کہ میں نے فیروز خان کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا، لیکن انڈسٹری کی کئی اداکاراؤں سے سنا ہے کہ ان کے ساتھ کام کرنا آسان نہیں، وہ ساتھی فنکاروں کو مرعوب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیروز خان ہر بار اپنی ہی طرح کے کردار نبھاتے ہیں، ان میں ورسٹائل اداکاری کی کمی محسوس ہوتی ہے۔
نادیہ افگن کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا، کچھ صارفین نے ان کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ فیروز خان کا انداز یکساں ہو گیا ہے جبکہ دیگر نے نادیہ افگن پر ذاتی حملے کرنے کا الزام لگایا۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ اگر آپ نے خود ان کے ساتھ کام نہیں کیا تو ذاتی رویے پر بات کرنا مناسب نہیں، جبکہ ایک اور نے لکھا کہ انہیں صرف اداکاری پر تبصرہ کرنا چاہیے تھا، شخصیت پر نہیں۔
واضح رہے کہ فیروز خان اس وقت ڈرامہ ہمراز میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جہاں وہ اپنے مخصوص بیڈ بوائے انداز میں نظر آ رہے ہیں، جو ان کی شناخت بن چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News