Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس؛ ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

Now Reading:

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس؛ ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
’’تحفہ نہیں لیا اور ملاقات سے بھی انکار کیا‘‘، ثناء یوسف کے قاتل کا مکمل اعترافی بیان

اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عمر حیات کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ محمد حفیظ نے کی، جہاں پولیس نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم عمرحیات کو عدالت میں پیش کیا۔

سماعت کے دوران پراسیکیوشن کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی جس پر عدالت نے عمر حیات کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم سنا دیا۔

دورانِ سماعت ملزم کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ کیس کو میڈیا میں غیر معمولی طور پر اچھالا جارہا ہے جس کے باعث ملزم کو والدین سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

وکیلِ صفائی نے مؤقف اپنایا کہ والدین سے ملاقات ملزم کا قانونی اور انسانی حق ہے جسے سلب نہیں کیا جانا چاہیے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پولیس کی ریمانڈ نہ لینے کی بنیاد پر عمر حیات کو جیل بھجوانے کا فیصلہ دیا۔

Advertisement

یاد رہے کہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کی ہلاکت کے بعد اس مقدمے کو میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھرپور توجہ حاصل ہے جب کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افواہیں حقیقت بن گئیں! ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان طلاق ہوگئی
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل انتقال کر گئیں
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر