پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور معروف ڈرامہ نگار و مصنف خلیل الرحمان قمر کے درمیان ماضی کی تلخیوں سے سب واقف ہیں، مگر حالیہ دنوں ایک مثبت پیشرفت نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
خلیل الرحمان قمر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں تسلیم کیا کہ ماضی میں ان کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ جذباتی ردعمل تھا اور انہیں خلیل صاحب سے براہ راست بات کرنی چاہیے تھی۔
اس پر ردعمل دیتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ماہرہ کا یہ رویہ اُن کے بڑے پن کا ثبوت ہے، میں اُن کی بہت عزت کرتا ہوں، ہمارے درمیان ہمیشہ احترام کا رشتہ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب میں نے ماہرہ پر تنقید کی، تب بھی مجھے خود دکھ ہوا لیکن اب اُن کی حالیہ گفتگو سن کر میں نے انھیں پیغام بھیجا کہ آج کے بعد تم سے کوئی شکوہ نہیں رہا۔
مزید پڑھیں: خلیل الرحمان قمر کا ماہرہ خان سے معافی کا مطالبہ
یاد رہے کہ چند روز قبل ماہرہ خان نے ایک پوڈکاسٹ گفتگو میں اعتراف کیا تھا کہ خلیل الرحمان قمر پر ان کی ماضی کی تنقید ایک جذباتی لمحے کا نتیجہ تھی، ہاں! میں غلط تھی، مجھے اُن سے براہ راست بات کرنی چاہیے تھی۔
واضح رہے کہ چند سال قبل خلیل الرحمان قمر اور سماجی کارکن ماروی سرمد کے درمیان ایک ٹی وی شو میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، جس پر ماہرہ خان نے خلیل صاحب پر سوشل میڈیا پر تنقید کی تھی، تاہم اس کے بعد دونوں شخصیات کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔
اب، دونوں کے بیانات سے اندازہ ہوتا ہے کہ وقت کے ساتھ تلخیاں کم ہوچکی ہیں اور ایک نئے، مثبت تعلق کی بنیاد رکھی جاچکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
