Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریحام خان نے فیمینزم مخالف بیان پر سارہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Now Reading:

ریحام خان نے فیمینزم مخالف بیان پر سارہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا
ریحام خان نے فیمینزم مخالف بیان پر سارہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

معروف صحافی اور سماجی کارکن ریحام خان نے اداکارہ سارہ خان کے حالیہ اینٹی فیمینزم بیان پر تنقید کرتے ہوئے اسے غیرموزوں قرار دیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سارہ خان شاید یہ بھول رہی ہیں کہ آج خواتین کو میڈیا، فنون لطیفہ اور دیگر شعبوں میں آزادی کے ساتھ کام کرنے کا موقع فیمینزم ہی کی بدولت ملا ہے۔

ریحام خان نے کہا کہ فیمینسٹ خواتین اور مردوں نے برسوں جدوجہد کر کے وہ راستے ہموار کیے ہیں جن کی بدولت آج اداکارائیں کھل کر اپنے کیریئر کا انتخاب کر سکتی ہیں اور اپنی مرضی سے زندگی گزار سکتی ہیں۔

انہوں نے سارہ خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی فیمینزم سے مکمل اتفاق نہ بھی رکھتا ہو، تب بھی اُسے ایسے حساس موضوعات پر بیان دینے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ یہ تحریک ان خواتین کے حقوق کے لیے ہے جنہیں بنیادی سہولیات اور آزادی میسر نہیں۔

Advertisement

ریحام خان نے مزید کہا کہ بااثر شخصیات کو اُن خواتین کی آواز بننا چاہیے جو معاشرے میں حاشیے پر زندگی گزار رہی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ سارہ خان نے فیمینزم سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خود کو زیادہ فیمینسٹ نہیں سمجھتیں اور ان کی رائے میں مردوں کو ان کے کام کرنے دیے جائیں جبکہ خواتین کو گھر کے سکون کو ترجیح دینی چاہیے۔

Advertisement

سارہ خان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی، جہاں مداحوں اور ناقدین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آئیں، کئی صارفین نے ان کے بیان کو “قدامت پسند سوچ” قرار دیا جبکہ کچھ نے ان کی سادگی اور روایت پسندی کو سراہا۔

یہ بحث اس امر کی عکاس ہے کہ فیمینزم جیسے موضوعات آج بھی پاکستان میں حساس اور متنوع رائے کا باعث بنتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر