
لاہور کی مقامی عدالت نے پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔
کینٹ کچہری لاہور میں اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف جاری استغاثہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے اداکارہ کو اگلی پیشی پر ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
سماعت کے دوران نازش جہانگیر کے وکیل نے عدالت میں حاضری سے معافی کی درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ کی طبیعت ناساز ہے اور وہ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، لہٰذا انہیں حاضری سے ایک روز کی چھوٹ دی جائے۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے اداکارہ کو اگلی سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کی اور ان کے وکیل کو کہا کہ حاضری معافی کا اصل میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی آئندہ پیشی پر عدالت میں پیش کیا جائے۔
مزید پڑھیں: ادکارہ نازش جہانگیر بڑی مشکل میں پھنس گئیں
یہ کیس اداکار اسود کی درخواست پر دائر کیا گیا ہے، جن کی جانب سے چوہدری بابر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
استغاثہ نے مؤقف اختیار کیا کہ اداکارہ نازش جہانگیر نے ان سے ایک رقم وصول کی تھی جو بعدازاں واپس نہیں کی گئی، جو امانت میں خیانت کے زمرے میں آتی ہے۔
استغاثہ نے عدالت سے استدعا کی کہ نازش جہانگیر کے خلاف امانت میں خیانت سمیت دیگر متعلقہ دفعات کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News