Advertisement
Advertisement
Advertisement

حمزہ علی عباسی نے شوبز سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

Now Reading:

حمزہ علی عباسی نے شوبز سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
حمزہ علی عباسی نے شوبز سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز سے کنارہ کشی کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے انڈسٹری کو مکمل طور پر خیرباد نہیں کہا بلکہ صرف عارضی وقفہ لیا تھا۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے واضح کیا کہ 2019 میں میری ایک ویڈیو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، جس کی وجہ سے میڈیا میں میرے شوبز چھوڑنے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں نے اُس ویڈیو میں واضح طور پر کہا تھا کہ میں صرف بریک لے رہا ہوں لیکن اگلے دن ہی یہ خبریں آنے لگیں کہ میں نے شوبز چھوڑ دیا ہے۔

اداکار نے کہا کہ میں اسلامی تعلیمات کے طالب علم ہوں اور معروف اسکالر جاوید احمد غامدی کے نظریات سے متاثر ہوں، اسی مقصد کے تحت امریکا بھی گیا تاکہ دین کی بہتر سمجھ حاصل کر سکوں۔

Advertisement

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اکثر لوگ مکمل ویڈیوز دیکھنے کے بجائے صرف کلپس کی بنیاد پر رائے قائم کرتے ہیں، جس سے بات کا اصل مطلب بدل جاتا ہے۔

واضح رہے کہ 2019 میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگی تھیں کہ حمزہ علی عباسی نے اداکاری کو خیرباد کہہ دیا ہے، تاہم بعد ازاں یہ مختلف ٹی وی پراجیکٹس اور فلمی سرگرمیوں میں دوبارہ دکھائی دیے، جس سے یہ واضح ہوا کہ ان کا وقفہ وقتی تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر