فیمینزم کے بیان سے متعلق شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نور زفر خان نے بہن سارہ خان کا دفاع کرتے ہوئے ریحام خان کو کرارا جواب دے دیا۔
معروف اداکارہ سارہ خان کے حالیہ انٹرویو نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، جس میں انہوں نے خود کو فیمینسٹ تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں گھر پر رہنا پسند ہے اور وہ بلوں کی ادائیگی جیسے کاموں کے لیے اپنے شوہر پر انحصار کرتی ہیں۔
سارہ خان کے اس بیان پر ریحام خان نے ایک انٹرویو کے دوران سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے فلک شبیر کی اہلیہ کے فیمینزم سے متعلق خیالات سنے ہیں، انکو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ آج وہ جس مقام پر ہیں، اس میں فیمینسٹ خواتین کی جدوجہد کا اہم کردار ہے۔
ریحام کے بیان کے بعد نور زفر خان اپنی بہن سارہ خان کے دفاع میں سامنے آئیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریحام خان نے سارہ کی بیٹی الیانہ کو اپنے بیان میں گھسیٹ کر ایک معصوم بچے پر تنقید کی۔
نور کا کہنا تھا کہ سارہ نے کسی کی توہین نہیں کی بلکہ محض اپنی ذاتی رائے کا اظہار کیا، فیمینزم کا اصل مقصد خواتین کو ایک دوسرے کا احترام سکھانا ہے، نہ کہ کسی کو نیچا دکھانا۔
اس معاملے پر سوشل میڈیا صارفین کی رائے تقسیم ہو گئی ہے، ایک جانب کچھ لوگ سارہ کی رائے کا دفاع کرتے نظر آئے تو دوسری طرف کچھ نے ریحام خان کی حمایت کی۔
مزید پڑھیں: ریحام خان نے فیمینزم مخالف بیان پر سارہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا
ایک صارف نے لکھا کہ سارہ کو بھی اپنی رائے دینے کا حق ہے، ریحام شاید فلک شبیر کی بیوی سے حسد کرتی ہیں جبکہ ایک اور نے کہا کہ نور معاملے کو غلط سمجھ رہی ہیں، ریحام نے سارہ کی بیٹی کا ذکر نہیں کیا بلکہ تعلیم کی بات کی ہے۔
ایک صارف کا تبصرہ تھا کہ مجھے ریحام خان کی باتیں اکثر ناپسند ہیں، مگر اس بار وہ درست کہہ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
