Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کی سڑکوں پر “گرینڈ آپریشن” کرنے والا شخص کون؟ جانیے مکمل تفصیل

Now Reading:

کراچی کی سڑکوں پر “گرینڈ آپریشن” کرنے والا شخص کون؟ جانیے مکمل تفصیل
کراچی کی سڑکوں پر "گرینڈ آپریشن" کرنے والا شخص کون؟ جانیے مکمل تفصیل

کراچی: حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں ایک شخص کراچی کی سڑکوں پر “گرینڈ آپریشن” کا نعرہ لگاتے ہوئے پولیس کے ساتھ منشیات کے عادی افراد کو گرفتار کرتا دکھائی دیتا ہے۔

ویڈیوز کی خاص بات یہ ہے کہ جیسے ہی یہ شخص سامنے ہوتا ہے، نشے کے عادی افراد فوراً فرار ہونے کی کوشش کرتے ہیں لیکن آخرکار پولیس کی مدد سے وہ دھر لیے جاتے ہیں۔

بہت سے صارفین کے ذہن میں یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ یہ شخص کون ہے اور کس حیثیت سے نشے کے عادی افراد کے خلاف کارروائی کر رہا ہے؟

یہ شخص دراصل یونس امین ہیں، جو “اینٹی نارکوٹکس اینڈ کرائم کنٹرول سوشل اوئیرنیس فاؤنڈیشن” کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

Advertisement

 انہوں نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے اپنے مشن کی تفصیلات شیئر کیں اور بتایا کہ ان کا مقصد کراچی کو منشیات سے پاک کرنا اور نئی نسل کو اس لعنت سے بچانا ہے، شہر میں ہزاروں افراد نشے کے عادی ہو چکے ہیں جو چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث ہوتے ہیں اور اکثر گلیوں میں لاوارث مر جاتے ہیں۔

یونس امین نے وضاحت کی کہ نشے کے عادی افراد کو سڑکوں سے اٹھا کر ری ہیب سینٹر منتقل کرتے ہیں جہاں ان کا علاج کیا جاتا ہے، ہم ان افراد کو صاف ستھرا بنانے کے لیے نہ صرف گنجا کرتے ہیں بلکہ غسل کروا کر نئے کپڑے بھی پہناتے ہیں تاکہ وہ انسانی وقار کے ساتھ زندگی کی جانب واپس لوٹ سکیں۔

انہوں نے والدین کو خبردار کیا کہ اگر بچوں پر نظر نہ رکھی گئی تو وہ غلط صحبت میں پڑ کر نشے کی طرف مائل ہو سکتے ہیں۔ آئس اور کرسٹل جیسے نشے سب سے زیادہ خطرناک ہیں اور نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: بچوں کے سامنے نشہ کرنا ان کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے!

Advertisement

یونس امین نے مزید بتایا کہ ان کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد انہیں شناخت چھپانے کے لیے اپنا حلیہ بدل کر باہر نکلنا پڑتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں کیونکہ ان کے آپریشن سے ان کا نیٹ ورک متاثر ہو رہا ہے۔

آخر میں یونس امین نے اپیل کی کہ اگر ہم اپنی نسل کو محفوظ دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں نشے کے خلاف متحد ہو کر جدوجہد کرنی ہو گی، یہ صرف ایک شخص کی نہیں، پورے معاشرے کی ذمہ داری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
شعیب ملک کی نوجوانوں کو شادی سے متعلق دلچسپ نصیحت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر