Advertisement
Advertisement
Advertisement

فواد اور ہانیہ کی اسکرین کیمسٹری نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

Now Reading:

فواد اور ہانیہ کی اسکرین کیمسٹری نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
فواد اور ہانیہ کی اسکرین کیمسٹری نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان اور خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی اسکرین پر مشترکہ انٹری نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

یہ دونوں ستارے کسی ڈرامے یا فلم میں نہیں بلکہ سولر انرجی کے اشتہار میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں، جس میں ان کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

فواد اور ہانیہ، جو ماضی میں مختلف راہوں پر گامزن رہے، اب ایک ساتھ اسکرین شیئر کرتے نظر آئے، جس نے دونوں کے فین بیس کو ایک ساتھ لا کر کھڑا کر دیا۔

اشتہار میں ان کی باہمی کیمسٹری نے دیکھنے والوں کو اتنا متاثر کیا کہ مداحوں نے فوری طور پر انہیں کسی بڑے ڈرامے یا فلم میں اکٹھے دیکھنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

Advertisement

مزید پڑھیں:  نادیہ خان نے فواد خان اور ہانیہ عامر کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب یہ دونوں فنکار ایک ساتھ نظر آئے ہوں، 2019 میں پیپسی کے ایک کمرشل میں بھی فواد خان اور ہانیہ عامر نے اسکرین شیئر کیا تھا، تاہم اس وقت ہانیہ کی شہرت محدود تھی، آج کی ہانیہ عامر نہ صرف صفِ اول کی اداکارہ بن چکی ہیں بلکہ فواد خان کے برابر مقبولیت کی حامل بھی ہیں، جس نے ان کی جوڑی کو مزید مضبوط اور پُرکشش بنا دیا ہے۔

مداحوں کو اب ان دونوں کو ایک بڑی اسکرین یا کامیاب ڈرامائی سیریل میں ایک ساتھ دیکھنے کا بےچینی سے انتظار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
مداحوں کیلئے خوشخبری؛ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" ریلیز کے قریب
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر