Advertisement
Advertisement
Advertisement

حنا بیات کی تمباکو نوشی کرنے والے نوجوان فنکاروں پر شدید تنقید

Now Reading:

حنا بیات کی تمباکو نوشی کرنے والے نوجوان فنکاروں پر شدید تنقید
حنا بیات کی تمباکو نوشی کرنے والے نوجوان فنکاروں پر شدید تنقید

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے ویپنگ اور تمباکو نوشی کے رجحان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ عادت صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ہے اور رفتہ رفتہ نوجوانوں کو سگریٹ نوشی کی جانب مائل کر رہی ہے۔

حنا بیات نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شوبز انڈسٹری سے جڑے چند اہم اور حساس موضوعات پر سنجیدہ گفتگو کی، جس میں خاص طور پر نوجوان فنکاروں کے رویّوں، صحت سے متعلق لاپرواہی اور تمباکو نوشی جیسے خطرناک رجحانات کو اجاگر کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں وزارتِ تمباکو نوشی نوجوان اداکاروں کے نام کرنا چاہوں گی کیونکہ آئے روز سیٹ پر نوجوانوں کو ویپ یا سگریٹ پیتے دیکھا جاتا ہے، جو نہ صرف ان کی اپنی صحت بلکہ دیگر افراد کے لیے بھی خطرناک ہے۔

انہوں نے ایسے رویوں کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب کسی نوجوان کو اس حوالے سے سمجھایا جائے تو وہ ناراضی کا اظہار کرتے ہیں، حالانکہ فنکاروں کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ وہ عوامی شخصیات ہوتے ہیں اور ان کے طرزِعمل کا معاشرے پر گہرا اثر پڑتا ہے۔

ویپنگ کے فیشن بننے پر تنقید کرتے ہوئے حنا بیات نے کہا کہ نوجوان اسے ایک کم نقصان دہ متبادل یا اسٹائل سمبل سمجھ کر اپنا رہے ہیں، مگر درحقیقت یہ عادت آگے چل کر سگریٹ نوشی جیسے خطرناک مرحلے تک پہنچا دیتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے نوجوان فنکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی شہرت اور اثر و رسوخ کو مثبت پیغام رسانی کے لیے استعمال کریں، تاکہ وہ خود بھی ایک صحت مند زندگی گزار سکیں اور اپنے مداحوں کے لیے مثبت مثال قائم کریں۔

Advertisement

اس موقع پر اداکارہ نے والدین اور اساتذہ پر بھی زور دیا کہ وہ نئی نسل کی تربیت میں فعال کردار ادا کریں اور نوجوانوں کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دیں۔

حنا بیات نے مزید کہا کہ فنکار معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں، ان کے قول و فعل نئی نسل پر اثر انداز ہوتے ہیں اور یہی شعور ایک ذمہ دار فنکار کی پہچان ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر