
پاکستان کی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے 2 معروف اور مقبول اداکار وہاج علی اور دانش تیمور یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والے ڈراموں کے ساتھ شوبز کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔
دونوں فنکاروں کے ڈرامے نہ صرف ٹی وی اسکرین پر چھائے رہے بلکہ ڈیجیٹل دنیا میں بھی بے حد پسند کیے گئے۔
وہاج علی نے ’تیرے بن‘، ’مجھے پیار ہوا تھا‘، ’فتور‘ اور ’عہدِ وفا‘ جیسے سپرہٹ ڈراموں کے ذریعے ناظرین کے دل جیتے، جنہوں نے یوٹیوب پر ایک ارب سے زائد ویوز حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا، ان کے اندازِ اداکاری اور کردار میں ڈھلنے کی مہارت نے انہیں لاکھوں مداحوں کا محبوب بنا دیا۔
مزید پڑھیں: دانش تیمور نے ڈرامہ انڈسٹری میں ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
دوسری جانب دانش تیمور بھی کچھ کم نہیں، ان کے ڈرامے ’کیسی تیری خود غرضی‘، ’جان نثار‘، ’من مست ملنگ‘ اور ’دیوانگی‘ نے بھی یوٹیوب پر ایک ارب ویوز کا سنگ میل عبور کر لیا ہے، ان کے پرفارمنس کی داد نا صرف مقامی ناظرین نے دی بلکہ بیرونِ ملک پاکستانیوں نے بھی انہیں بے حد سراہا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں اداکاروں کے مذکورہ چاروں ڈرامے انفرادی طور پر ایک ایک ارب ویوز حاصل کر چکے ہیں، جو ان کی عالمی سطح پر مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ڈرامہ انڈسٹری کے یہ دونوں چمکتے ستارے نہ صرف روایتی ٹی وی ناظرین بلکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بھی ایک نئی مثال قائم کر چکے ہیں اور یہی تسلسل انہیں مستقبل میں مزید کامیابیوں کی طرف لے جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور بھارتی اداکارہ کا ’وہاج علی‘ سے اظہارِ محبت
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News