Advertisement
Advertisement
Advertisement

نبیل ظفر کا مہنگائی اور بجلی کے بلوں پر مزاحیہ اور تلخ تبصرہ

Now Reading:

نبیل ظفر کا مہنگائی اور بجلی کے بلوں پر مزاحیہ اور تلخ تبصرہ
نبیل ظفر کا مہنگائی اور بجلی کے بلوں پر مزاحیہ اور تلخ تبصرہ

پاکستان کے معروف اداکار ہدایتکار اور پروڈیوسر نبیل ظفر نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کے بلوں کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل ظفر نے کہا کہ موجودہ بجلی کے بل اتنے زیادہ آ رہے ہیں کہ انہیں دیکھ کر کوئی بھی دل کے دورے کا شکار ہو سکتا ہے۔

نبیل نے بتایا کہ اب میں اپنے گھر میں اضافی لائٹس یا پنکھے چلتے دیکھ کر فوراً انہیں بند کرنے کا حکم دیتا ہوں کیونکہ بلوں نے میرا برا حال کر رکھا ہے۔

مزاحیہ انداز میں انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے میرے والد کی روح میرے اندر آ گئی ہے، جو اکثر کہتے تھے ’بل بہت آئے گا بھائی۔‘

Advertisement

اداکار نے بتایا کہ مہنگائی اور بجلی کے بوجھ سے بچنے کے لیے میں نے اپنے گھر میں سولر سسٹم بھی نصب کروا لیا ہے لیکن کراچی میں بادل چھانے کی صورت میں سولر سسٹم مؤثر طریقے سے کام نہیں کرتا، جو ایک بڑا چیلنج ہے۔

کراچی میں بادلوں کی موجودگی پر طنزیہ انداز میں بات کرتے ہوئے نبیل ظفر نے کہا کہ میں دل ہی دل میں بادلوں سے مخاطب ہو کر کہتا ہوں، ’یا تو برس جاؤ یا شہر چھوڑ دو تاکہ ہمارا سولر سسٹم چل سکے۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مداحوں کیلئے خوشخبری؛ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" ریلیز کے قریب
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حرا مانی کی ہمشکل نے اداکاری سے متعلق خاموشی توڑ دی
ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر