
کراچی میں کانگو وائر میں مبتلا ایک اور شخص دم توڑگیاجس کے بعد شہر میں کانگو وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد نو ہوگئی ہے۔
شہر قائد میں کانگو وائرس سے 32 سالہ محمد کفیل جان کی بازی ہار گیا جبکہ رواں سال کانگو وائرس سے اب تک ملک بھر سے 14 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق اورنگی، میٹروول سائٹ، گڈاپ، لانڈھی، ملیر، صدر اور کورنگی سے ہے.
اس سے قبل رواں برس کا پہلا کیس کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے سامنے آیا تھا جہاں 35 سالہ خاتون تعظیم فیضان کانگو وائرس سے متاثر ہو کر انتقال کر گئی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے کانگو وائرس کے شبے میں مریض اسپتالوں میں لائے جارہے ہیں جبکہ شہر کے نجی اسپتال میں چون سالہ خاتون کو داخل کرایا گیا ہے، جس کا کانگو وائرس کی تصدیق کے بعد علاج جاری ہے۔
کراچی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں جن کے باعث وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ ہے جبکہ کانگو جیسا خطرناک وائرس بھی بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنا نشانہ بنا رہا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق کانگو وائرس جانور کی کھال، خون اور تھوک میں موجود ٹک (جسے چھچڑ بھی کہا جاتا ہے) سے انسان کے خون میں شامل ہوکر درد، بخار، متلی اور خون کے بہنے کا سبب بنتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News