Advertisement
Advertisement
Advertisement

کانگو: ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی

Now Reading:

کانگو: ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
Ebola Virus

وسطی افریقی  ملک  کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 2000  سے  تجاوز کر گئی ہے   ۔

 جمعے کوشا  ئع  کئے جانے والے سرکاری  اعداد  وشمار کے مطابق کانگو میں  ایبولا وائرس  سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد  2000 سے بھی  تجاوز  کرگئی ہے  ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایبولا وائرس  سے متاثرہ بارڈر پار کرکے یوگنڈا جانے والی 9 سالہ لڑکی بھی ہلاک ہوگئی، متاثرہ لڑکی اپنی ماں کے ساتھ یوگنڈا پہنچی تھی جہاں حکام نے اسے فوری عام شہریوں سے علیحدہ کرکے علاج کے لیے ایبولا یونٹ منتقل کیا تھا تاہم لڑکی دوران علاج دم توڑ گئی۔

عالمی ادارہ صحت نے ایبولا کی وبا کو دنیا کے ’انتہائی پیچیدہ انسانی بحران‘اور ’بین الاقوامی تشویش کی صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال‘ قرار دیا ہے۔

کانگو کے سرکاری حکام کے مطابق ملک کے مشرقی حصے میں وائرس کا یہ دوسرا بڑا حملہ ہے جس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

Advertisement

محکمہ  صحت  کےکارکنوں نے سولہ اگست کو جنوبی کیو صوبے میں پہلےایبولا  کیس  کی تصدیق کی تھی  ۔ اس کے فوراً بعد ہی   دوسرے وائرس کیس    سیکڑوں کلومیٹر دور شمالی کیئو میں ملیشیا کے زیر کنٹرول علاقے  میں وائرس کا شکار   خاتون  کی  موت واقع  ہوئی   تھی  ۔

محکمہ صحت کے حکام این جی اوز کے ساتھ مل کر ایسے لوگوں کی ویکسی نیشن کررہے ہیں جن کے وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے تاہم حکام کا کہنا ہےکہ وائرس کو فوری طور پر قابو کرنا انتہائی مشکل ہوگیاہے۔

واضح  رہے کہ ا یبولا وائرس جنگلی جانوروں سے انسانوں میں پھیلتا ہے اور عالمی ادارہ صحت کے ایک اندازے کے مطابق اس بیماری سے متاثرین کی شرح اموات 50 فیصد ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر