Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں ڈینگی مریضوں کی تعداد16ہزارسےتجاوزکرگئی

Now Reading:

ملک میں ڈینگی مریضوں کی تعداد16ہزارسےتجاوزکرگئی
ڈینگی

ڈینگی وائرس کاشہریوں کواپنی لپیٹ میں لینےکاسلسلہ تیزی سےجاری، ملک بھرمیں ڈینگی مریضوں کی تعداد 16ہزار سے تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں مریضوں کی تعداد3 ہزار سے بڑھ گی، خیبرپختوانخوامیں مریضوں کی تعداد4 ہزار، پنجاب میں 3 ہزار800، سندھ میں3 ہزار، بلوچستان میں2 ہزار 7 سو سے زائدمریض ،آزاد کشمیرمیں ڈینگی مریض400سےزائدرپورٹ ہوئے۔

ذرائع کاکہناہے کہ ڈینگی مچھر نےاب تک 31 سے زائد معصوم شہریوں کو موت کی نیند سلا دیا جس میں جاں بحق ہونے والے9 مریضوں کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

جنوبی پنجاب

جنوبی پنجاب میں بھی ڈینگی وائرس نےپنجے گاڑ لیے۔ نشتراسپتال میں وائرس سےمتاثرہ مزید 11 نئے مریض داخل کیےگئےہیں۔ تمام مریضوں کا نشتراسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں علاج جاری ہے۔

Advertisement

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 32 ہوگئی جن میں 26 مریضوں میں میں نیگیٹوجبکہ دو مریضوں کی رپورٹس آناباقی ہیں۔

اسپتال میں داخل مزید 5 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہےجن کاتعلق خانیوال، مظفرگڑھ،ملتان ،پاکپتن اورلاہور سے ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی سےمتاثرہ مریض اسلام آباد اورلاہور سفرکرکے آئے تھے۔

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوامیں ڈینگی کےمزید57 کیسزسامنےآگئےجس کے بعدصوبہ بھرمیں ڈینگی مریضوں کی تعداد 3661 تک پہنچ گئی، صوبائی دارالحکومت پشاورمیں ڈینگی کے21نئے کیسز رپورٹ کئے گئےجس کےبعدشہرمیں ڈینگی مریضوں کی تعداد 1867 تک جاپہنچی،198 ڈینگی مریض صوبہ بھر کے اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق3442 مریضوں کو اب تک اسپتالوں سےفارغ کیاجاچکاہے۔

Advertisement

بلوچستان

بلوچستان میں رواں برس ڈینگی کے 2725 کیسزرپورٹ ہوئےہیں۔ جبکہ دو روز کے دوران صوبہ بھر میں ڈینگی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ ڈینگی وائرس سےگوادر،کیچ اورلسبیلہ متاثرہیں، کیچ میں سب سے زیادہ 1747 کیسز سامنے آئے۔

صوبہ میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 3 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

سندھ

سندھ بھر سے ڈینگی کے 1618 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

سندھ ڈینگی کنٹرول رپورٹ کے مطابق ایک دن میں سندھ کے دیگر اضلاع سے ڈینگی کے 15 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ ستمبر میں اب تک کراچی سمیت صوبے بھر میں رواں سال اب تک ڈینگی کے 3120 کیس رپورٹ ہوچکے۔

Advertisement

 رواں سال کراچی میں اب تک 2953 افراد مرض کا شکار ہوئےجبکہ دیگر اضلاع سے رواں سال اب تک 167 افراد متاثر ہوئے۔  اب تک صوبے بھر میں جاں بحق ہونےوالےافراد کی تعداد 11ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر