Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

زندگی پیاری ہے تو سوفٹ ڈرنکس کا استعمال کم کردیں

Now Reading:

زندگی پیاری ہے تو سوفٹ ڈرنکس کا استعمال کم کردیں
Soda Tied to Higher Risk of Early Death

سوفٹ ڈرنکس کا زیادہ استعمال موت کا سبب بن سکتا ہے،امریکی ماہرین نے اپنی ایک رپور ٹ میں خبردار کیا ہے کہ دن میں دو یا اس سے زیادہ  سافٹ ڈرنکس کے گلاس   پینے سے جلدی موت کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔

آج کل کے دور میں سافٹ ڈرنکس ہماری روز مرہ کی غذائی ضروریات کا انتہائی اہم جزبن کر رہ گئی ہیں۔

 لیکن انہی ڈرنکس کے سبب آپ کے بدن میں  لاتعداد بیماریاں جگہ بنالیتی ہیں۔

امریکی میڈیکل  ایسوسی ایشن کے  جرنل  میں شائع ہونے والی تحقیق میں  خبردار کیا گیا ہے کہ   دن میں دو یا اس سے زیادہ  سافٹ ڈرنکس کے گلاس   پینے سے جلدی موت کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔

 یہ بات 10 یورپی ممالک کے ساڑھے 4 لاکھ افراد  (جن کی عمر 16 سے 51 سال کے درمیان  ہے)سے زائد  افراد  پر تحقیق سے سامنےآئی ہے۔ تحقیق کے دوران لوگوں کے کھانے پینے کی عادات کا جائزہ لیا گیا ۔

Advertisement

اس دوران جن افراد کی موت واقع ہوئی ان سے ملنے والے شواہد سے محققین نے دریافت کیا ہے  کہ چینی کا زیادہ استعمال موت کی وجہ بنی۔

محققین کے مطابق چینی  سے بنی سافٹ ڈرنکس نظام ہاضمہ کے امراض سے موت کا خطرہ بڑھاتی ہے۔

 تحقیق سے ان شواہد کو تقویت ملتی ہے کہ سافٹ ڈرنکس اور امراض قلب یا فالج سے اموات کے درمیان تعلق موجود ہے۔

اس سے قبل امریکا کی  ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک سروے کے مطابق جو خواتین و حضرات ایک ہفتے میں 2 سے6 سوفٹ ڈرنکس پیتے ہیں ان میں 6 فیصد زیادہ موت کا خطرہ دیکھا گیا ہےبمقابلہ ایک مہینے میں ایک کولڈ ڈرنک پینے والوں سے۔

ہارورڈ یونیورسٹی کی سائنسدان وسانتی ملک کا کہنا تھا کہ لوگ سوفٹ ڈرنک کا استعمال کم سے کم کرکے زیادہ پانی پئیں۔

 ماہرین کے مطابق بے تحاشا کولڈ ڈرنک کے استعمال سے زندگی کا دورانیہ کم ہوجاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امراض قلب سے بچنے کے لیے کیلشیم سے بھرپور غذائیں کس وقت لینا بہتر ہے؟
وہ کون سے پیشے ہیں جن میں ملازمت پیشہ افراد دمہ میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
ناشتے میں کون سی غذا کا استعمال ہارٹ اٹیک سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے؟
گرمی میں روزانہ فالسے کیوں کھانا چاہئیں؟
یہ عام سی غذائیں کولیجن کو بڑھانے میں جادوئی اثر رکھتے ہیں
چھٹی کے دن زیادہ وقت تک سونے کا یہ فائدہ جان لیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر