معاون خصوصی برائےصحت ڈآکٹر ظفرمرزانےخدشہ ظاہرکیا ہے کہ آئندہ دنوں میں ڈینگی مریضوں میں اضافےہوسکتاہے۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائےصحت ڈاکٹرظفرمرزانے کہاکہ ملک بھرمیں 10 ہزارڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں ڈینگی مریضوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ڈآکٹرظفرمرزا نے کہاکہ پنجاب میں دوہزار تین سو تریسٹھ، سندھ دو ہزار دو سو اٹھاون، کے پی ایک ہزار پانچ سو چودہ ، جبکہ بلوچستان میں ایک ہزر سات سو باون مریض ہیں۔
معاون خصوصی برائے صحت کا مزیدکہنا تھاکہ ڈینگی کی صورت حال پرمکمل نظرہے، حکومت ڈینگی کی روک تھام کے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈینگی کے 70 فیصد مریضوں کا تعلق پوٹھوہار سے ہے۔
ڈآکٹر ظفرمرزا نےکہاکہ ڈینگی سےمتعلق روزانہ کی بنیادپررپورٹ تیارکی جارہی ہے،اسلام آبادمیں ڈینگی کنٹرول اینڈآپریشن سینٹربنادیا گیا۔
انہوں نےکہاکہ ڈینگی سےنمٹنےکےلیےبہت سےاقدامات کیےگئےہیں، ڈینگی سے متعلق معلومات کے لیے ہاٹ لائن مختص کردی گئی۔
اپوزیشن جماعتوں پرطنزکرتےہوئےان کاکہناتھاکہ بعض سیاسی جماعتیں ڈینگی کے معاملے پر سیاست کررہی ہیں ڈینگی کے مسئلے کو سیاسی جماعتیں فٹ بال نہ بنائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ہارون نے بھی ڈینگی کی روک تھام اور مہم کامیاب بنانےپرزوردیتےہوئےکہا تھا ڈینگی کےتدارک کےلیےہم سب کومل جل کرکام کرناہو گا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
