Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھرمیں ڈینگی بےقابو،اسپتالوں میں وائرس سےمتاثرہ مزیدمریض داخل

Now Reading:

ملک بھرمیں ڈینگی بےقابو،اسپتالوں میں وائرس سےمتاثرہ مزیدمریض داخل
ڈینگی

ملک بھرمیں ڈینگی کیسزمیں اضافہ، پنجاب اورسندھ سمیت خیبرپختونخواکےمتعددضلعوں میں سرکاری اور نجی اسپتالوں میں لائےگئےمریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ نئےکیسزبھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ڈینگی کےسب سے زیادہ کیسزپنجاب میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب بھر میں رواں برس مریضوں کی تعداد 2900 ہوگئی۔

ملتان

محکمہ صحت پنجاب کےمطابق ملتان کےنشتراسپتال میں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد 18 ہوگئی۔ اسپتال انتظامیہ کاکہناہے کہ آئیسولیشن وارڈ میں داخل 9 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعدانہیں طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کاکہناہے کہ 7 مریضوں کی رپورٹس آنا باقی ہیں جبکہ نشتراسپتال سے5مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا۔

Advertisement

رحیم یارخان

رحیم یار خان میں ڈینگی کا شکار مریض جاں بحق ہوگیا۔خان پور کےعلاقے صادق پور کا 45سالہ عبدالرزق ٹی ایچ کیواسپتال میں تشویشناک حالت میں علاج کیلئے لایا گیا جس کے بعدمتاثرہ شخص کوشیخ زید ہسپتال ریفرکیا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج ایمرجنسی وارڈ میں چل بسا۔

لاہور

لاہورکے سرکاری اسپتال میں24 گھنٹوں کے دوران مزید 405 نئے افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق راولپنڈی سےڈینگی کے 156، اسلام آباد سے 210،لاہور سے 10،سرگودھا سے 4 ، منڈی بہاوالدین سے 5 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ چکوال سے 28 افراد، فیصل آبادسے23 مریض، سرگودھاسے 22 ڈینگی کے نئے کیسزرپورٹ ہوئےہیں۔

Advertisement

فیصل آباد

فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں داخل مزید 7افراد میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہےجس کےبعد 24 گھنٹوں کے دوران الائیڈ اسپتال میں زیرعلاج ڈینگی مریضوں کی تعداد 17 ہو گئی۔

 محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق رواں برس سول اور الائیڈ میں رپورٹ ہونے والے ڈینگی مریضوں کی تعداد 66 ہو گئی۔

منڈی بہاوالدین

پنجاب کےشہرمنڈی بہاوالدین ضلع میں ڈینگی کے 12 مریض سامنے آگئے۔ منڈی بہاوالدین کے متعدد اضلاع میں سرکاری اسپتالوں میں سہولیات کافقدان ہے۔ جس کے باعث ڈینگی ٹیسٹ کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال کے ڈاکٹر کی پرائیویٹ لیبارٹری پر ریفر کیا جانے لگا۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں ڈینگی کے مریض سہولیات کی عدم دستیابی پرپریشان ہیں۔

Advertisement

راولپنڈی

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے شہریوں پر حملے جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شہر میں ڈینگی وائرس 12 قیمتی جانیں لے گیاجبکہ اس دوران  مزید 156شہری ڈینگی کا نشانہ بن گے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق پوٹھوہار ٹاون میں مزید 80 افراد ڈینگی کا نشانہ بنے۔ راول ٹاون اور کینٹ کےعلاقوں میں ڈینگی سےمزید 52 افرادمتاثرہوئے ہیں۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہناہے کہ اسلام اباد کےنواحی علاقوں سے مزید افراد 210ڈینگی کا شکاربن گئے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کا کہناہے کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں اور آگاہی مہم میں تیزی لائی جارہی ہے،

ماہرین کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ شہری خود کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئےآئی آر ایس اسپرےکا استعمال کریں۔

Advertisement

پشاور

خیبرپختونخوامیں161مزید افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ رواں برس صوبہ میں ڈینگی کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2942 تک جاپہنچی۔ صرف پشاور میں ڈینگی کیسز 1653 تک پہنچ گئے۔

پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 89 ڈینگی مریض سرکاری اسپتال میں داخل کیے گئے ہیں جس میں 64نئےمریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق سرکاری و نجی اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 438 ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر