Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں ڈینگی کےمزیدکیسزسامنےآگئے

Now Reading:

پنجاب میں ڈینگی کےمزیدکیسزسامنےآگئے
Dengue

پنجاب سمیت ملک بھرمیں ڈینگی کیسزمیں اضافہ، الائیڈ ہسپتال میں مزید 8 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

 تفصیلات کےمطابق ڈینگی کےسب سے زیادہ کیسزپنجاب میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب بھر میں رواں برس مریضوں کی تعداد 2900 ہوگئی۔

فیصل آباد کے الائیڈاسپتال میں ڈینگی کے مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ مریضوں میں تنویر،عنشر،اسماء عنشر،نذیر احمد،سہیل عباس، شہباز،دلداراور فیصل شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال متاثرہ مریضوں کی تعداد 85 ہوگئی جس میں 83 مریض الائیڈاسپتال جبکہ 2 ڈی ایچ کیواسپتال میں زیرعلاج رہے۔

فیصل آباد میں انسداد ڈینگی اقدامات پر موثر انداز میں عملدرآمد جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ محمد اورنگزیب نے تحصیل بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کاجائزہ لیا۔

Advertisement

انہوں نے قبرستانوں،ٹائرشاپس،کباڑخانوں اوردیگرجگہوں کو تفصیلی چیک کیا اور اپنی نگرانی میں سرویلنس سرگرمیوں کو چیک کیا۔

انہوں نےاینٹی ڈینگی ٹیموں کوتاکید کی کہ سرویلنس کےبھرپورنتائج حاصل کئےجائیں اور کسی جگہ کو بغیر چیکنگ کے نہ رہنے دیں تاکہ ڈینگی لاروا کو افزائش کا موقع نہ ملے۔

انہوں نے مختلف علاقوں میں لوگوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں ڈینگی ٹیموں سے تعاون جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کاوشوں سے ڈینگی کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے تاکہ ڈینگی کے خطرات سے محفوظ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں میں احتیاطی وانسداد تدابیر پرعمل پیرا ہونے کے لئے آگاہی کا سلسلہ بھی جاری رہنا چاہیے،ڈپٹی کمشنر طارق خان نیازی کی ہدایت پر تحصیل بھر میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا عمل جاری رہے گا لہٰذا معمولی سی بھی کوتاہی کی گنجائش نہیں۔اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران نے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کے نتائج سے آگاہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر