Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھرمیں ڈینگی کےحملےجاری،مزیدکیسزرپورٹ

Now Reading:

ملک بھرمیں ڈینگی کےحملےجاری،مزیدکیسزرپورٹ
Dengue

پنجاب میں ڈینگی کےجان لیوا حملے جاری، راولپنڈی میں مزید دوافراد ڈینگی وائرس کےباعث جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈینگی کا شکارطلحہ اور گل محمد ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ دونوں متاثرین کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔اسپتال انتظامیہ کی جانب سے لاش ورثا کے حوالےکردی گئی۔ راولپنڈی میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 32 ہوگئی۔

پنڈی بھٹیاں میں ڈینگی کا ایک اور مریض سامنے آگیا ۔ نواحی گاوں ٹھٹھہ ملیاں کے رہائشی مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جس کےبعدضلع میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 20 ہوگئی۔

شہریوں کاکہناہے کہ ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ ہیلتھ نے ڈینگی پر قابو پانے کے لیے اقدامات نہیں کیے۔ شہریوں کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ علاقہ میں فوری اسپرے کروائےجائیں۔

سندھ میں ڈینگی سے 24 گھنٹوں کے دوران 235 افراد متاثرہوئے ہیں۔

Advertisement

محکمہ صحت سندھ کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں سندھ میں دو ہزار930 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جس میں دو ہزار723 افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔

 کراچی میں رواں سال 5ہزار766 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔ کراچی سمیت سندھ بھرمیں یہ تعداد 6ہزار147 ہوگئی۔

رواں سال ڈینگی سے نارتھ کراچی کی رہائشی 20 سالہ لڑکی جاں بحق ہوئی جس کو گزشتہ ہفتہ نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

کوئٹہ میں بھی ڈینگی وائرس کاایک اورمریض شکارہوگیا۔ ڈینگی کامریض ژوب سے کوئٹہ لایاگیا۔ جس کے بعدشہرمیں ڈینگی کےشکار اسپتال میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد چارہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر