ملک بھرمیں ڈینگی کے حملے جاری، پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں ڈینگی وائرس پر قابوپایا نہ جاسکا۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے مجموعی طور پر 400مریض زیر علاج ہیں جس میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں 170نئے مریض سامنے آئے جبکہ169مریض ڈسچارج ہوئے ہیں۔
راولپنڈی میں مجموعی طور پر 102مریض، لاہور میں 31،بہاولنگر سے 03،بھکر،چکوال،ڈی جی خان سے ایک ایک کیس سامنے آیا۔
سرگودھاسے05،گوجرانوالہ سے02، خافظ آباد،قصور اور خانیوال سےایک ایک اور شیخوپورہ سے03کیس سامنے آئے۔
فیصل آباد،لیہ اور ملتان سے 03,03 اورپاکپتن سےایک کیس ،سیالکوٹ سے 01،مظفر گڑھ و اوکاڑہ سے بھی 03،03کیس سامنے آئے۔
پنجاب بھر میں زیرعلاج مریضوں میں سے 09مریض انتہائی نگہداشت میں جبکہ باقی خطرے سے باہر ہیں۔
ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزی گروپ (DEAG) کےمطابق پنجاب میں رواں سال یکم جنوری سے16اکتوبر تک ڈینگی سے10 اموات ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت کی صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ گذشتہ روز 1850 مقامات سےڈینگی لاروا تلف کیا گیاجبکہ غفلت برتنےپر 130کمرشل مقامات کے خلاف مقدمات درج جبکہ21افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ڈینگی لاروا کی موجودگی پرایک ہزار394افراد کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ36مقامات کو سیل کیا گیا۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق راولپنڈی میں عوام کی سہولت کیلئے موبائل اسکریننگ یونٹس میں تمام ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔راولپنڈی میں اس وقت کل05موبائل ہیلتھ یونٹس اور02موبائل فلٹر کلینک کام کر رہے ہیں۔
عوام کو ان کے درواذے پر ڈینگی اور دیگر ٹیسٹ کروانے کی سہولت مفت فراہم کی جا رہی ہےاورڈینگی پر قابو پانے کے لیے ڈاکٹروں، نرسوں اور فیلڈ اسٹاف کی ہنگامی بنیادوں پر بھرتیاں بھی کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
