
کراچی سمیت ملک بھرمیں ڈینگی کےوارجاری ہیں،ملک کےدیگر اضلاع میں ڈینگی کےمزیدکیسز سامنے آگئےہیں۔
تفصیلا ت کےمطابق انسدادِڈینگی سیل ڈینگی کی روک تھام میں ناکام ہوچکی ہے۔شہرقائد میں مزید 172 شہری ڈینگی کاشکارہوگئے،شہرکراچی میں یومیہ ڈھائی سوسےزائدکیسزرپورٹ ہورہےہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کراچی سے 172 اور سندھ کے دیگر اضلاع سے 24 شہری ڈینگی کاشکار ہوئےہیں۔رپورٹ کےمطابق رواں سال صوبےبھرمیں ڈینگی کاشکارہونےوالےشہریوں کی تعداد9750سے تجاوز کر گئی ہے۔ کراچی سےرواں سال 9148 سےزائد شہری ڈینگی کاشکاربنے جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع سے 602سےزائدکیسزرپورٹ ہوئےہیں۔
رپورٹ کےمطابق ڈینگی سےاب تک 26 اموات ہوچکی ہیں جبکہ زیادہ اموات نجی اسپتالوں میں ہوئی ۔
ملتان کےنشتراسپتال میں زیرعلاج3مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جبکہ نشترہسپتال میں ڈینگی کےشبہ میں2مریض داخل کیےگئے۔اسپتال انتظامیہ کےمطابق ڈینگی کے چارمریض صحت یاب ہوکرڈسچارج کردئیےگئےہیں۔
ملتان کےبعدخیبرپختونخوامیں بھی ڈینگی کےمزید 35 کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔ خیبرپختونخواڈینگی رسپانس یونٹ کےمطابق صوبےمیں ڈینگی کیسزکی تعداد 6ہزار599 ہوگئی ہے۔
پشاورمیں گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران مزید 14 افراد ڈینگی سےمتاثرہوئےہیں۔ ڈینگی رسپانس یونٹ پشاورمیں متاثرہ افرادکی تعداد2 ہزار538ہوگئی ہے۔رسپانس یونٹ پشاورکےمطابق 6 ہزار 499 مریض علاج کے بعدڈسچارج کردئےگئےہیں ۔
پنجاب کےشہرلاہوربھی ڈینگی کےوارسےمحفوظ نہیں ہے۔لاہورمیں ڈینگی کے 237 مریض زیرعلاج ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھرمیں ڈینگی کے 100 نئےمریض داخل ہوئےتھےجن میں سے50ڈسچارج ہوچکےہیں ۔
لاہورکےعلاوہ صوبے پنجاب کےدیگرشہروں راولپنڈی میں 74،جہلم ،اٹک،منڈی بہاؤالدین،میانوالی اور نارووال سےایک ایک مریض داخل ہواہے۔خانیوال اورساہیوال سے2،سرگودھا سے 3،سیالکوٹ اوررحیم یار خان میں ایک ایک مریض اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
دوسری جانب ڈینگی کےحوالےسےڈی سی لاہوردانش افضال کی زیر صدارت انسدادِ ڈینگی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ڈی سی لاہورکوڈینگی مہم کی کارکردگی کےبارےمیں بریف کیاگیا۔
بریفنگ میں ڈی سی لاہورکوبتایاگیاکہ ڈینگی ٹیمیں فیلڈمیں موجودہیں اورڈینگی مہم کوبھرپورطریقےسے جاری رکھےہوئےہیں ۔
ڈی سی لاہورکاکہناتھاکہ پنجاب بھرمیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرزخودٹیموں کی مانیٹرنگ کر رہےہیں اورڈینگی سروئلنس کو بھی یقینی بنایاجارہاہے۔
ڈی سی لاہور دانش افضا ل نے ہدایت جاری کی کہ جہاں لاروا ملتا ہے، وہاں لاروا کی فوری تلفی کو یقینی بنائیں اور ڈینگی سپرے کروائیں۔
اجلاس میں ڈی سی لاہورکوگزشتہ روزکی ڈینگی رپورٹ کےبارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 85052 گھروں کوچیک کیاگیاجبکہ 19513 سپاٹس کووزٹ کیاگیا۔ 917 لاروا کی نشاندہی پائی گئی۔
مہم کےدوران 48 افرادکیخلاف ڈینگی لاروا برآمد ہونےپرمقدمات کااندراج کروایاگیاہے۔
ڈی سی لاہوردانش افضال کاکہناتھاکہ ڈینگی کےمکمل خاتمےکیلئےضلعی انتظامیہ لاہورکےافسران ہر ممکن اقدامات اٹھارہےہیں۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیواصغرجوئیہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل صفدر حسین ورک،اسسٹنٹ کمشنرزاوردیگرافسران شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News