Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا بڑا کارنامہ

Now Reading:

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا بڑا کارنامہ
Anti Snake Venom Vaccine

پاکستان کے لیے خوشی کی خبر،ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پروفیسرز اور ماہرین  نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ ساینسز کے پروفیسرز اور ماہرین   کی ٹیم نے بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئےاینٹی اسنیک وینم کی تیاری کا ایک اہم مرحلہ طے کرلیا۔

ڈاؤ انسٹیٹیویٹ آف لائف سائنسز کے ڈائریکٹرز ڈاکٹر طلعت رومی اور ڈاکٹر شوکت علی نےاوجھاکیمپس میں مشترکہ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ این آئی ایچ اسلام آباد کے بعد اب ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز بھی سانپ کے زہر کو ختم کرنے کی ویکسین تیار کرسکے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ ) کو لائسنس کے لیے درخواست فراہم کر دی ہے ۔ڈریپ سے منظوری کے بعد آئندہ سالوں میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پورے پاکستان کی کھپت پوری کرسکے گی۔

ماہرین نے بتایا کہ سانپ کے زہر کوختم کرنے کی ویکیسن کا کامیاب تجربہ مکمل کر لیا گیا ہے جس کے چوہوں اور گھوڑوں پر کامیاب تجربات کیے گئے ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ پاکستان میں سالانہ 40 ہزار سے زائد افراد اسنیک بائٹ کا شکار ہوتے ہیں جس کے باعث تقریباً 10 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

پاکستان سالانہ 50 ہزار اے ایس وی وائلز درآمد کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر