Advertisement
Advertisement
Advertisement

مصنوعی گردوں سے ڈائلاسز آسان، جدید سائنس کا کارنامہ

Now Reading:

مصنوعی گردوں سے ڈائلاسز آسان، جدید سائنس کا کارنامہ
Artificial kidney

جس شخص کو گردوں کا  مرض لاحق ہے، اس کی زندگی یقیناًشدید مشکلات کا شکار ہے۔

علاج تو مہنگا ہے ہی لیکن اگر ڈائلاسز پر معاملہ آ جائے تو پھر تکلیف حد سے زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

لیکن اب جدید سائنس نے اس کے علاج میں بھی خاصی پیش رفت کی ہے۔

 مغربی ذرائع ابلا غ کی ایک رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا  ہے کہ آٹومیٹڈ وئیرایبل مصنوعی گردے سے کڈنی فیلیئر کے مریضوں کے خون میں سے زہریلے مواد کو موثر طریقے سے نکالنے میں مدد مل سکے گی۔

سائنسدانوں کی جانب سے اس مصنوعی گردے والی ڈیوائس کی ڈائیلاسز کے لیے آزمائش کی جارہی ہے جس کی کامیابی کے بعد تھراپی پر صرف ہونے والے کئی گھنٹے محفوظ ہوجائیں گے اور بڑی مشینوں کے استعمال سے نجات مل جائے گی۔

Advertisement

اس ٹیکنالوجی میں ڈائیلاسز سیال کو زہریلے مواد کو نکالنے کے بعد دوبارہ تازہ بنا کر استعمال کرنا ممکن ہوسکے گا۔سنگاپور جنرل اسپتال کی جانب سے اس کی پہلی انسانی آزمائش 15 مریضوں پر کی گئی جن میں اس ڈیوائس سے سو سے زائد بار ڈائلاسز کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق علاج کے ایک ماہ بعد بھی ان مریضوں میں سے کسی میں بھی سنگین اور مضر اثرات دیکھنے میں نہیں آئے جبکہ یہ طریقہ کار خون سے زہریلے مواد کو خارج کرنے کے لیے بھی موثر ثابت ہوا۔

تحقیق کار کے مطابق اس ڈیوائس کے لیے جس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا وہ گزشتہ 40 سال سے ڈائیلاسز کے لیے استعمال ہونے والے طریقہ کار کو مزید بہتر بناسکتی ہے کیونکہ اس سے مریضوں کے علاج میں مزید سہولت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی سے ڈائیلاسز سیال کے دوبارہ استعمال سے وسائل بچانے میں مدد ملے گی جبکہ طبی فضلہ بھی کم کیا جاسکے گا،اس تحقیق کے نتائج واشنگٹن میں ہونے والی ایک کانفرنس کے دوران پیش کیے گئے۔خیال رہے کہ گردے جسم کے اندر خون کے اندر موجود زہریلے مواد کے اخراج، سیال کے صحت مند توازن اور ہارمونز بنا کر بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

گردے اپنے افعال سرانجام نہ دے سکیں تو پھیپھڑوں میں خون اور پانی میں زہریلا مواد جمع ہونے لگتا ہے جس کا نتیجہ جان لیوا نکلتا ہے، ابھی اس کا موثر علاج ٹرانسپلانٹ سمجھا جاتا ہے مگر مریضوں کے مقابلے میں ڈونرز کی تعداد کم ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق اس سے ہٹ کر ڈائیلاسز ہی واحد آپشن ہے جو کہ کافی تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
سندھ میں پولیو مہم کا آغاز، وفاقی وزیر صحت نے افتتاح کیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر