Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقوام متحدہ نےڈینگی اورملیریاکےخاتمےکےلئے نئی ٹیکنیک متعارف کرادی

Now Reading:

اقوام متحدہ نےڈینگی اورملیریاکےخاتمےکےلئے نئی ٹیکنیک متعارف کرادی
uno new technique for malaria

اقوام متحدہ نےصحت کی عالمی تنظیم ڈبلیوایچ اوکےاشتراک سےخطرناک بیماری ڈینگی اورملیریاکے  خاتمہ کےلئےنئی ٹیکنیک متعارف کرادی ہے۔

 غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق اقوام متحدہ نےمچھروں کےکاٹنےسےپیداہونےوالی خطرناک بیماری ڈینگی اور ملیریا کے خاتمہ کے لئے سٹیرائل انسیکٹ ٹیکنیک (ایس آئی ٹی) متعارف کرائی ہے۔

 اس سلسلہ میں محققین نے 10سال تک تحقیق کےبعدنئی تکنیک جوصحت کی عالمی تنظیم (ڈبلیوایچ او) کےاشتراک سےتیارکی گئی ہے،اس ٹیکینک کےذریعہ ڈینگی پرکنٹرول ممکن ہوجائےگا۔

اس سلسلہ میں دنیا کے ساتوں براعظموں میں تابکاری کے ذریعے تولیدی صلاحیت سے محروم کئے گئے نر مچھروں کا چھڑکائو کرکے اس کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

 ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارہ (آئی اے ای اے ) اور خوراک وزراعت کی تنظیم (ایف اے او) کے نیوکلیئر ٹیکنیک ڈویژن کے ماہر جریمی بوآئیرنےمیڈیا کو بتایا کہ خطرناک مچھروں کی افزائش کی خاتمہ کے لئے یہ تکنیک بڑی کامیاب ثابت ہوئی ہےاوراب ہم اس بیماری کی منتقلی کی روک تھام کے لئے کام کررہے۔

Advertisement

 انہوں نے نس بندی تکنیک کو مچھروں اورحشرات کا برتھ کنٹرول طریقہ کار قرار دیا جس کے تحت تابکاری کے عمل کے حامل ایسے نر حشرات کا فضاء میں ڈرونز سے سپرے کیا جائے گا جو خطرناک نر مچھروں کی تولیدی صلاحیت ختم کردیں گے اور مادہ مچھروں کے انڈوں سے ان کے بچے پیدا نہیں ہوں گے اس طر ح مچھروں کی اگلی نسل پیدا نہیں ہوگی ۔

اقوام متحدہ کی  رپورٹ کے مطا بق  موجودہ سال کے دوران دنیا کے 110ممالک میں ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ اور صحت کی عالمی تنظیم نے ڈینگی کے خاتمہ کے لئے ہدایات اور رہنما اصول جاری کر دیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر