مالٹاکھائیں،صحت بنائیں

آپ نےیہ توسناہوگاکہ روزانہ ایک سیب کھاناآپ کو ڈاکٹرسےہمیشہ دوررکھےگا ۔لیکن کیاآپ نےکبھی مالٹے کےفوائدکےبارےمیں سنا ہے؟ نہیں توہم آپ کوبتاتےہیں۔
مالٹوں میں کیلوریزکی مقداربہت کم ہوتی ہیں اورغذائیت کے لحاظ سےبہترین ہوتے ہیں، جو شفاف، صحت مند جلدکےحصول میں مدد دینےکےساتھ متعددامراض کاخطرہ بھی کم کرتےہیں۔
اس میں صرف 85 کیلوریز ہوتی ہیں اور چربی، کولیسٹرول یا سوڈیم تو بالکل نہیں ہوتے، یہی وجہ ہے کہ اس کے متعدد طبی فوائد بھی ہیں۔
ایک مالٹے میں 170 مختلف فائٹو کیمیکلزاور 60 سے زائد فلیونوئڈز ہوتے ہیں، ان میں سےبیشترورم کش خصوصیات رکھتےہیں اور طاقتوراینٹی آکسائیڈنٹس جسم کوفراہم کرتے ہیں۔
امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ترش پھلوں جیسے مالٹوں میں موجود مرکبات کی زیادہ مقدار کو جزوبدن بنانا فالج کے خطرے کو کم کرسکتا ہے۔ جو لوگ زیادہ مالٹے یا ترش پھل کھاتے ہیں، ان میں فالج کا خطرہ 19 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔
اس کےعلاوہ مالٹےکھانےسےآپ بلڈپریشرجیسی خطرناک مرض سےبھی بچ سکتےہیں کیونکہ مالٹوں میں پوٹاشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، پوٹاشیم کازیادہ مقداربلڈپریشرکم کرنےکےساتھ ساتھ مختلف امراض سےموت کاخطرہ بھی 20 فیصدتک کم ہوجاتا ہے۔
ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ مالٹوں میں موجود وٹامن سی آنتوں کے کینسر سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔ اس کےعلاوہ مالٹوں میں موجود فائبر، پوٹاشیم، وٹامن سی اور کولین سب دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
فائبرسےبھرپورہونےکےباعث مالٹےٹائپ ون ذیابیطس کےشکارافرادمیں بلڈ شوگر لیول کم کرنےمیں مدد دیتے ہیں۔
تو جناب! سردیوں کی آمد آمدہےتومالٹےکھائیے اورصحت کےساتھ ساتھ خوبصورتی میں بھی اضافہ کیجئے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News