افریقہ میں ویکسین کی وجہ سےپولیوکیسزرپورٹ ہوئے

پولیو
اقوام متحدہ کی رپورٹ کےمطابق افریقہ کےچارممالک میں ویکسین کی وجہ سےنئےپولیوکیسزرپورٹ ہوئےہیں ۔
امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افریقی ممالک میں پولیو کے ایسے کیسز سامنے آئے ہیں جس کا سبب اورل ویکسین بنی ہے جبکہ صحت کے عالمی اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر بچے عام طور پر پائے گئے وائرس کے بجائے ویکسین میں موجود وائرس سے معذوری کا شکار ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے منظر عام پر آنے والی رپورٹ میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے نائیجیریا، کانگو، سینٹرل افریقن رپبلک اور انگولا میں 9 ایسے نئے کیسز کی نشاندہی کی جو ویکسین کی وجہ سے ہوئے۔
رپورٹ میں مزیدبتایاکہ افریقہ کے دیگر 7 ممالک اورایشیا میں بھی اس قسم کےکیسزرپورٹ ہوئےجس میں پاکستان اورافغانستان بھی شامل ہیں جہاں اب تک پولیوکی بیماری کاخاتمہ نہ ہوسکا۔
حال ہی میں ویکسین کے ذریعےپولیوکےمرض کاشکاربننےوالےتمام کیسزکی وجہ پولیو ویکسین میں موجود ٹائپ 2 وائرس تھا جبکہ عام ماحول میں پایا جانے والا ٹائپ 2 وائرس ختم ہوئے برسوں گزر چکے ہیں۔
گزشتہ ہفتے عطیات دہندگان نے پولیو کے خاتمے کے لیے 2 ارب 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا عہد کیا تھا، جو 1988 میں شروع ہونےوالےانسدادپولیوپروگرام کاحصہ ہےاوراس کامقصدسال 2000 تک دنیا سے پولیوکےمرض کاخاتمہ تھا،تاہم اس وقت سےاب تک کئی ڈیڈلائنزگزرچکی ہیں لیکن یہ مرض اب بھی معذوری کا سبب بن رہاہے۔
واضح رہےکہ پولیو انتہائی متعدی مرض ہےجوگندےپانی یاکھانےسےپھیلتاہےاورعموماً 5 سال سے کم عمربچوں کواپناشکاربناتاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News