دل محبوبہ، گردہ سُسرکےحوالے

امریکا کے نوجوان نے محبت کی اعلیٰ مثال قائم کرتےہوئے اپنا گردہ محبوبہ کے والد کو عطیہ کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق تئیس سالہ نوجوان اینڈریو میزاک اپنی محبوبہ آشلے ٹرکوٹ کے ساتھ نیویارک میں رہتا ہے ۔ انہوں نے اپنی محبوبہ کے والد کی صحت سے متعلق سنا توان کی مدد کرنے کا ارادہ کرلیا ۔
مسٹر ٹرکوٹ گردے کی بیماری کی وجہ سے ہفتے میں متعدد بار ڈائیلاسز کر وارہے تھے ، جبکہ بیک وقت وہ اپنے اہل خانہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کام بھی کر رہےتھے۔
مقامی میڈیا سےبات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جاننے کے بعد میں نے چند ہفتے اس موضوع پر تھوڑی تحقیق کی ، اور میں نے اسے بتایا کہ میں اس کے والد کو گردہ عطیہ کرنا چاہتا ہوں۔
اینڈریونےمزیدبتایاکہ ممکنہ ڈونربننےکےلئےتقریباً تین یاچارماہ کی جانچ کےبعد، مجھے اس بات سے آگاہ کیا گیا کہ میرا گردہ ان کے والد سے میچ کرگیا ہے۔
مس ٹورکوٹ کا کہنا ہے کہ جب میزاک نے اسے بتایا تو وہ حیران ہو گئیں کہ وہ (میزاک ) ا ن کے والد کو گردے کا عطیہ کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا ،مجھے حیرت ہوئی کیونکہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ اس بارے میں سوچ رہاہےیا اس نے اس کے بارے میں کیا سوچا ہے لہذا ایک بار مجھے حیرت کا جھٹکا لگاکہ اورسوچا کہ واقعی یہ بہت اچھا ہے۔ لڑکی کے والد نے بتایا کہ وہ نوعمری سے ہی گردوں کے مرض میں مبتلا ہیں اور اسے 2011 میں آئی جی اے نیفروپیتھی کی تشخیص ہوئی تھی۔
اسپتال ذرائع کےمطابق اس حالت کوبرجرکی بیماری بھی کہاجاتاہےاس کی وجہ سےگردوں میں امیونوگلوبلین بنتاہے،جس میں ڈائیلاسزکی ضرورت ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News