Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیاکاپہلا’’ایچ آئی وی‘‘پوزیٹواسپرم بینک قائم

Now Reading:

دنیاکاپہلا’’ایچ آئی وی‘‘پوزیٹواسپرم بینک قائم
اسپرم بینک

نیوزی لینڈخطرناک وائرس’ایچ آئی وی‘میں مبتلا مریضوں کےاسپرم جمع کرنے والا دنیا کاپہلاملک بن گیا ہے ۔

نیوزی لینڈ میں تین مختلف اداروں نے مشترکہ طور پرمل کر ’ایچ آئی وی پوزیٹیو اسپرم بینک‘ کوقائم کیاہے، جس میں اس مرض میں مبتلا افراد اپنے اسپرم عطیہ کر سکیں گے۔

برطانوی اخبار کےمطابق نیوزی لینڈ میں قائم کیے گئے دنیا کے پہلے منفرد اسپرم بینک کے قائم کیے جانے کے فوری بعد ایچ آئی وی میں مبتلا تین مرد حضرات نے اپنے اسپرم بھی عطیہ کردیئے ہیں  ۔

اسپرم بینک

اسپرم بینک قائم کرنے والے ماہرین کے مطابق اس بینک میں ان ایچ آئی وی مریضوں کے اسپرم رکھے جائیں گے جنہیں یہ مرض لاحق تو ہے، تاہم ان میں اس مرض کی نوعیت اتنی بڑی نہیں ہوگی جو ان کے اسپرم دوسروں میں اس مرض کو منتقل کر سکیں۔

Advertisement

 

یعنی ’ایچ آئی وی پوزیٹو اسپرم بینک‘ میں ایسے مریضوں کے اسپرم ہوں گے جنہیں یہ مرض تھوڑا ہوگا جو دوسروں میں منتقل نہیں ہوسکے گا۔

اسپرم بینک

ماہرین کے مطابق اگرچہ ’ایچ آئی وی‘ کا وائرس جنسی تعلقات، خون اور اسپرم کے تبادلے سے دوسروں میں منتقل ہوتا ہے، تاہم مذکورہ بینک میں ایسے مریضوں کے اسپرم رکھے جائیں گے جنہیں یہ مرض انتہائی کم نوعیت کا ہوگا یا پھر وہ اس مرض کو علاج کے ذریعے شکست دینے میں کامیاب گئے ہوں گے۔

دنیا کے اس پہلے منفرد اسپرم بینک میں اسپرم عطیہ کرنے والے تینوں نیوزی لینڈ مرد حضرات کو ایچ آئی وی تشخیص ہوا تھا، تاہم ان میں اب اس مرض کی نوعیت انتہائی کم ہوگئی ہے اور ان کے اسپرم کسی اور میں منتقل کیے جانے سے وائرس منتقل نہیں ہوگا۔

تاہم  دوسری جانب اس منفرداسپرم بینک پردیگر ماہرین نے فوری پر کوئی رد عمل نہیں دیاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر