Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیٹی کو کتے سے بچاتے ہوئے خود نشانہ بننے والا باپ چل بسا

Now Reading:

بیٹی کو کتے سے بچاتے ہوئے خود نشانہ بننے والا باپ چل بسا
man_rabies

کراچی میں شہری آوارہ کتوں کا شکار بن رہے ہیں، کتے کے کاٹنے کی بیماری ریبیز سےایک 45 سالہ شخص سلیم چل بسا۔

تفصیلات کے مطا بق نیو کراچی کا رہائشی، 6 بچوں کا باپ، محمد سلیم جو چند روز قبل اپنی چار سالہ بیٹی کو پا گل کتے سے بچاتے ہوئے ریبیزجیسی لاعلاج بیماری کا شکار ہو گیا تھا، جناح اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں دم تو ڑ گیا۔

ذرائع کے مطا بق متا ثرہ محمد سلیم کو پہلے سندھ گورنمنٹ ہسپتال نیو کراچی لے جا یا گیا جہاں اینٹی ریبیز ویکسین نہ ملی پھرعباسی شہید ہسپتال لے جایا گیا مگر وہا ں بھی ویکسین نہ تھی۔

پھرعباسی شہید ہسپتال ہسپتال انتظامیہ نے باہر سے منگوا کر آدھی خوراک دی، حالت بگڑی تو جناح ہسپتال لے جایا گیا جہاں 45 سالہ محمد سلیم حالت بگڑنے کے با عث رات گئے دم توڑ گیا۔

جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ اگر اس مریض کو بروقت اینٹی ریبیز ویکسین لگا دی جاتی تو اسے یہ مہلک مرض لاحق نہیں ہوسکتا تھا۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات انتہائی تشویشناک ہے کہ کراچی کے دو بڑے اسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین موجود نہیں ، جس کی وجہ سے ایک انسان جو کہ اپنے چھ چھوٹے بچوں اور حاملہ بیوی کا واحد کفیل تھا ایک دردناک اور اذیت ناک موت کا شکار ہوگیا۔

وا ضح رہے کہ سندھ میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران ایک لاکھ 86 ہزار 5سو 79 سے زائد شہری کتوں کا شکار ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر